ہومSportsمیری سنچری کیلئےجلد بازی میں آؤٹ ہوئے پنت: راہل

میری سنچری کیلئےجلد بازی میں آؤٹ ہوئے پنت: راہل

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

لارڈز 13 جولائی (یو این آئی) ہندوستانی اوپنر کے ایل راہل نے کہا کہ رشبھ پنت لنچ سے پہلے میری سنچری بنوانے کی جلد بازی میں رن آؤٹ ہوگئے۔میچ کے بعد راہل نے میڈیا سے کہا’’یہ کوئی مثالی صورتحال نہیں ہے، اس سے کچھ اوور پہلے ہماری بات چیت ہوئی تھی، میں نے ان (پنت) سے کہا تھا کہ اگر ممکن ہوا تو میں لنچ سے پہلے اپنی سنچری مکمل کروں گا۔ لنچ سے پہلے جیسے ہی بشیر آخری اوور کرنے آئے تو مجھے لگا کہ میرے پاس سنچری مکمل کرنے کا اچھا موقع ہے لیکن بدقسمتی سے میں نے گیند سیدھی فیلڈر کی طرف کھیلی۔ان کا کہنا تھا کہ ’’یہ ایک ایسی گیند تھی جس پر میں چوکا لگا سکتا تھا، اس کے بعد وہ مجھے کسی بھی طرح سے اسٹرائیک پر لانے کی کوشش کرتے رہے تاکہ میں اپنی سنچری مکمل کر سکوں، لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، آخر میں رن آؤٹ ہونے سے صورتحال بدل گئی، یہ ہم دونوں کے لیے مایوس کن تھا، یقیناً کوئی بھی اپنا وکٹ اس طرح کھونا نہیں چاہتا‘‘۔انہوں نے کہا، ’’ظاہر ہے، تھوڑی مایوسی ہوئی کیونکہ چائے کے وقت سے پہلے ہم واقعی اچھی پوزیشن میں تھے۔ میں اور رشبھ نے طویل شراکت داری کی اور پھر ہم دونوں جلدی آؤٹ ہو گئے، وہ لنچ سے ٹھیک پہلے اور میں لنچ کے فوراً بعد۔ یہ ٹھیک نہیں تھا، آپ کے پاس ٹاپ 5 میں ایسے بلے باز تھے جنہوں نے اچھی شروعات کی تھی، اس لیے مثالی طور پر آپ چاہتے ہیں کہ ان میں سے ایک یا دونوں ٹیسٹ میچ میں آگے بڑھیں اور بڑا اسکور بنائیں‘‘۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version