ہومSportsنیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو سات رن سے شکست دے دی

نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو سات رن سے شکست دے دی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

کرائسٹ چرچ، 16 نومبر (یو این آئی) ڈیریل مچل (119) اور ڈیوون کانوے (49) کی شاندار بیٹنگ کے بعد کائل جیمیسن (3 وکٹ) کی قیادت میں بہترین بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے میں 7 رنز سے شکست دے دی۔ اس کامیابی کے ساتھ نیوزی لینڈ نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔270 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے اننگز کا آغاز اچھا نہ ہوا، اور کائل جیمیسن نے جان کیمبل (4) کو آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد کیسی کارٹی اور ایلِک ایتھنیز نے دوسری وکٹ کے لیے 60 رنز کی شراکت قائم کی، مگر 21ویں اوور میں مچل سینٹنر نے ایتھنیز (29) کو آؤٹ کر کے یہ پارٹنرشپ توڑ دی۔نیوزی لینڈ کے بولنگ اٹیک کے سامنے ویسٹ انڈیز کے بیٹر سنبھل نہ سکے۔ کیسی کارٹی (32)، کپتان شائی ہوپ (37) اور راسٹن چیز (16) بھی بڑی اننگز نہ کھیل سکے۔ شرفین ردرفورڈ نے 61 گیندوں پر 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے ٹیم کے لیے سب سے زیادہ 55 رنز بنائے۔آخری اوورز میں روماریو شیفرڈ اور جسٹن گریوز نے جارحانہ بیٹنگ کی اور آخری تین اوورز میں 37 رنز اسکور کیے، مگر ٹیم کو جیت نہ دلا سکے۔ ویسٹ انڈیز 50 اوورز میں 6 وکٹ پر 262 رنز بنا سکی اور میچ 7 رنز سے ہار گئی۔ 119 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے ڈیریل مچل کو ’پلیئر آف دی میچ‘ قرار دیا گیا۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 269 رنز کا چیلنجنگ اسکور کیا۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا تھا۔ نیوزی لینڈ کی شروعات اچھی نہ رہی اور 24 کے مجموعی اسکور پر دو وکٹیں گر گئیں۔ مشکل صورتحال میں ڈیریل مچل نے ڈیوون کانوے کے ساتھ مل کر اننگز سنبھالی اور تیسرے وکٹ کے لیے 67 رنز جوڑے۔ 19ویں اوور میں جسٹن گریوز نے کانوے (49) کو آؤٹ کر کے یہ شراکت ختم کر دی۔ڈیریل مچل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری رکھی، مگر دوسرے بلے باز ویسٹ انڈیز کی عمدہ بولنگ کے سامنے جدوجہد کرتے رہے۔ ٹام لیتھم (18)، مائیکل بریسویل (35) اور کپتان مچل سینٹنر (11) رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 269 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیدن سیلز نے 3 وکٹیں حاصل کیں، میتھیو نے 2، جبکہ راسٹن چیز اور جسٹن گریوز نے ایک، ایک وکٹ لی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version