ہومSportsنیوزی لینڈ نے پاکستان کو 115 رن سے شکست دے دی

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 115 رن سے شکست دے دی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ماؤنٹ مونگانوئی (نیوزی لینڈ)، 23 مارچ (یو این آئی) فن ایلن (50) کی طوفانی نصف سنچری، ٹِم سیفرٹ (44) اور کپتان مائیکل بریسویل (ناٹ آوٹ 46) کی شاندار بلے بازی کے بعد جیکب ڈفی (چار وکٹ) اور زکری فاکس (تین وکٹ) کی عمدہ بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے اتوار کے روز چوتھے ٹی-20 میچ میں پاکستان کو 115 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں تین-ایک کی ناقابلِ تسخیربرتری حاصل کر لی۔221 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی شروعات انتہائی خراب رہی، اور صرف دو اوورز میں نو کے اسکور پر تین وکٹیں گنوا بیٹھا۔ محمد حارث (دو) کو ولیم او رورک نے بولڈ کیا، جبکہ حسن نواز (ایک) اور آغا سلمان (ایک) کو جیکب ڈفی نے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے عرفان خان نے کریز پر رکنے کی کوشش کی، لیکن نیوزی لینڈ کے شاندار بولنگ اٹیک کے سامنے کوئی بھی پاکستانی بلے باز زیادہ دیر تک نہیں ٹھہر سکا۔شاداب خان (ایک)، خوشدل شاہ (چھ)، عباس آفریدی (ایک) اور شاہین شاہ آفریدی (چھ) معمولی اسکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عرفان خان نے پاکستان کے لیے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کا نواں وکٹ حارث رؤف (چھ) کے طور پر گرا، جنہیں جیکب ڈفی نے آؤٹ کیا۔ ٹیم کی جانب سے عبدالصمد نے سب سے زیادہ 44 رنز بنائے۔ ایش سوڈھی نے 17ویں اوور کی دوسری گیند پر صمد کو آؤٹ کر کے پاکستان کی اننگز 105 پر سمیٹ دی۔ عبدالصمد نے 30 گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے چار اور فاکس نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ولیم اورورک، ایش سوڈھی اور جمی نیشم نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔آج یہاں پاکستان کے کپتان آغا سلمان نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے اتری نیوزی لینڈ کی اوپننگ جوڑی فِن ایلن اور ٹِم سیفرٹ نے شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے 59 رنز کی طوفانی شراکت داری کی۔ حارث رؤف نے ٹِم سیفرٹ کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ ٹِم سیفرٹ نے 22 گیندوں پر تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔نویں اوور میں حارث رؤف نے 16 گیندوں پر 24 رنز بنانے والے مارک چیپ مین کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ گیارہویں اوور میں عباس آفریدی نے فِن ایلن کو آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کو بڑا جھٹکا دیا۔ فِن ایلن نے 20 گیندوں پر چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے۔ جیمز نیشم (تین) اور مچل ہے (تین) کو آؤٹ کر کے پاکستانی گیند بازوں نے میچ میں واپسی کی۔مچل ہےکے آؤٹ ہونے کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے کپتان مائیکل بریسویل نے ڈیرل مچل کے ساتھ اننگز کو سنبھالا اور تیز رفتاری سے رنز بھی بٹورے۔انیسویں اوور کی دوسری گیند پر حارث رؤف نے ڈیرل مچل (29) کو آؤٹ کر کے پاکستان کو چھٹی کامیابی دلائی۔ مائیکل بریسویل نے 26 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 46 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ فاکس تین رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے تین وکٹیں، جبکہ ابرار احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ عباس آفریدی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version