نئی دہلی، 22 اکتوبر (یو این آئی ) اولمپک میڈلسٹ نیرج چوپڑا کو ہندوستانی فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کا اعزازی عہدہ دیا گیا ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے نیرج کو اس پر مبارکباد دی ہے۔نیرج کو وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور آرمی چیف جنرل اوپیندر دیویدی کی موجودگی میں ہندوستانی فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کا اعزازی عہدہ دیا گیا۔ اپنے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے لکھا، “میں ہندوستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ اور دو بار کے اولمپک میڈلسٹ نیرج چوپڑا کو علاقائی فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے اعزازی عہدے کا نشان عطا کرتے ہوئے بے حد خوش ہوں۔ نیرج چوپڑا ثابت قدمی کے ہندوستانی جذبے کی علامت ہیں، مستقبل میں تمام تر کامیابیوں کی خواہش کرتا ہوں۔
