ہومSportsایم ایل سی: ایڈم ووگیس کو سیٹل آرکاز کا نیا کوچ نامزد...

ایم ایل سی: ایڈم ووگیس کو سیٹل آرکاز کا نیا کوچ نامزد کیا گیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی، 3 دسمبر (ہ س)۔ مغربی آسٹریلیا کے سابق ہیڈ کوچ ایڈم ووگیس اگلے سیزن سے میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) میں سیٹل آرکاز کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ آرکاز نے مسلسل پانچ میچ ہارنے کے بعد آسٹریلیائی کوچ میتھیو موٹ کو برطرف کر دیا تھا، جس کے بعد ووگیس کو یہ ذمہ داری دی گئ ہے۔ووگیس نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ موجودہ گھریلو سیزن کے بعد ویسٹرن آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ ایم ایل ایس میں ان کے ٹیم میں شامل ہونے کے بارے میں پہلے ہی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ووگیس نے فرنچائزی کے حوالے سے کہا’’میں سیٹل آرکاز میں شامل ہونے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔ایم ایل سی مسلسل آگے بڑھ رہا ہے اور میں ٹیم کو میدان کو اندار اور باہر کامیابیوں سے ہمکنار کرانے کی کوشش کروں گا۔‘‘ووگیس نے 2018 میں جسٹن لینگر کی جگہ لینے کے بعد مغربی آسٹریلیا کو بے مثال کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔ ان کی کوچنگ میں ٹیم نے متعدد خطاب جیتے ہیں اور انہیں آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کے ممکنہ جانشین کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ میکڈونلڈ کا موجودہ معاہدہ 2027 تک ہے، لیکن خیال نہیں کیا جاتا کہ وہ اس میں توسیع میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ووگیس کو آسٹریلیا اے اور قومی ٹیم کے ساتھ کوچنگ کا تجربہ بھی ہے۔ انہوں  نے دی ہنڈریڈ میں ٹرینٹ راکٹس کے اسسٹنٹ کوچ کے طور پر اپنا ٹی20 فرنچائزی کوچنگ سفر بھی شروع کیا۔ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ بھی ووگیس کو اپنی بی بی ایل فرنچائزی، پرتھ اسکارچرز کے کوچ کے طور پر برقرار رکھنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔ ان کی قیادت میں اسکارچرز نےبی بی ایل 11 اوربی بی ایل 12 خطاب جیتے۔ ووگیس نے ایک کھلاڑی کے طور پر ٹیم کو دو چیمپئن شپ تک بھی پہنچایا۔ووگیس کی رخصتی کے بعد بیو کیسن اور ٹم میکڈونلڈ مغربی آسٹریلیا کے نئے ہیڈ کوچ کے دعویدار ہو سکتے ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں 61.87 کی اوسط سے20 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ووگیس کا اہم مقصد آرکاز کو دوبارہ بلندی پر پہنچانا ہوگا۔ 2023 میں فائنل کھیلنے والی ٹیم 2024-25 میں 17 میچوں میں سے صرف چار جیت سکی۔سیٹل آرکاز کے سربراہ ہیمنت دعا نے کہا،’’ہم ایڈم ووگیس کا استقبال کرنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔ وہ جیت کا مضبوط ریکارڈ، عالمی معیار کے کھلاڑی تیار کرنے کی صلاحیت اورٹی 20 فرنچائزی کرکٹ کے بارے میں گہری سمجھ رکھتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ان کا پرسکون رویہ اور اسٹریٹجک ذہانت ٹیم کو خطاب تک پہنچانے میں مدد کرے گی۔
‘‘سیٹل آرکاز جی ایم آر گروپ اور جے ایس ڈبلیو اسپورٹس کی مشترکہ ملکیت ہیں، جو آئی پی ایل اور ڈبلیو پی ایل کے دہلی کیپٹلزایس اے 20 کے پریٹوریا کیپٹلز اور آئی ایل ٹی 20 کے دبئی کیپٹلز کے بھی شریک مالک ہیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version