چانگون (جنوبی کوریا) یکم جون (یو این آئی) ڈبلیو ایس پی ایس ورلڈ کپ کے دوسرے دن اتوار کو منیش نروال اور سریشتی اروڑہ کی مکسڈ ایئر پسٹل ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیت لیا۔آج یہاں مقابلے کے دوسرے دن منیش نروال اور سریشتی اروڑہ کی مکسڈ ایئر پسٹل ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ اور ردرانش کھنڈیلوال اور سومیدھا پاٹھک کی ٹیم نے کانسے کا تمغہ جیتا۔دریں اثنا اونی لیکھرا اور اشانک آہوجا کی آر10 مکسڈ ٹیم نے 10 میٹر رائفل ایس ایچ 1 ایونٹ میں برونز میڈل جیتا۔ دن کے اختتام تک مجموعی طور پر تین طلائی، دو چاندی اور دو کانسی کے تمغے جیتے۔
