ہومSportsمانڈویہ نے اساتذہ کے ساتھ سائیکل چلائی

مانڈویہ نے اساتذہ کے ساتھ سائیکل چلائی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی، 04 مئی (یو این آئی) مرکزی وزیر کھیل ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ کی قیادت میں اتوار کی صبح منعقدہ فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل کا تازہ ترین ایڈیشن میں اساتذہ، کھلاڑیوں، فٹ انڈیا کے متاثر کن افراد اور فٹنس سے محبت کرنے والوں سمیت 750 شرکاء نے شرکت کی۔آج یہاں میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں منعقدہ ‘سائیکلنگ ود ٹیچرز کے موضوع پر ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مانڈویہ نے کہا کہ اساتذہ ہمارے طلبہ کے ہیرو ہیں اور اب آپ کو ترقی یافتہ ہندوستان کے ہیرو بننا ہے۔ آپ سب سائیکل چلانے کو ایک فیشن بنا سکتے ہیں اور میں تمام اساتذہ سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ خود سائیکل کا استعمال پھر سے شروع کریں اور طلباء سے کہیں کہ وہ اس پر عمل کریں۔ ہم ڈیجیٹل دور میں ہیں لیکن ہمیں اپنی جسمانی فٹنس کو بھی بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔سائیکلنگ فیڈریشن آف انڈیا (سی ایف آئی)، مائی بھارت اور ریاستی حکومتوں کے اشتراک سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں کھیلوں کے سکریٹری ہری رنجن راؤ، ٹوکیو اولمپک کے چاندی کا تمغہ جیتنے والے روی داہیا، اولمپین اور کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ دیپک پونیا، گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر روہتاش چودھری (ہندستان کے پش اپ مین) اور ماؤنٹیننر نریندر کمار کے ساتھ قومی سطح کی شخصیات اسکولوں، یونیورسٹیوں اور نجی اداروں سمیت پورے شہر کے مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ، مشیروں اور تعلیمی کوچز نے سائیکل چلائی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version