رائے پور 7 فروری (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے دارالحکومت نوا رائے پور کے پرسادا میں واقع شہید ویر نارائن سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میںجمعرات کی رات دیر گئے لیجنڈ 90 کرکٹ لیگ کا آغاز ہوا۔ میچ سے قبل بالی ووڈ اداکارہ اُروشی روتیلا نے ڈانس اور میوزیکل گروپ کے ساتھ شاندار رنگا رنگ پیش کش دی۔ تماشائی اسٹیڈیم کو دودھیا روشنی سے جگمگاتے دیکھ کر بہت پرجوش نظر آئے۔ افتتاحی میچ میں چھتیس گڑھ واریئرز کی ٹیم نے دہلی رائلز کی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ سنے اسٹار اروشی روتیلا نے افتتاحی میچ کی تقریب میں شرکت کی اور شاندار پرفارمنس دی جس نے شائقین کو بہت پرجوش کردیا۔ اداکارہ کی پرفارمنس دیکھ کر اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں تماشائی خوشی اور مسرت سے لبریز نظر آئے۔ ساتھ ہی اسٹیڈیم میں سیکورٹی کے بھی بہت اچھے انتظامات کیے گئے تھے۔ ٹورنامنٹ کے آغاز میں افتتاحی میچ دہلی رائلز اور چھتیس گڑھ واریئرز کے درمیان کھیلا گیا، چھتیس گڑھ نے 15 اوور کے میچ میں 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ اس میچ میںچھتیس گڑھ کی جانب سے پون نیگی اور گورکیرت سنگھ مان نے نصف سنچری اننگز کھیلی۔ شیکھر دھون کی کپتانی میں دہلی رائلز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 15 اوورز میں 7 وکٹوں پر 172 رن بنائے۔ اس میں دنیسکا گوناتھیلکا نے 33 گیندوں میں سب سے زیادہ 73 اور راس ٹیلر نے ناٹ آوٹ 39 رنز بنائے۔ چھتیس گڑھ واریئرز کی جانب سے کلیم خان نے 3 اوور میں 22 رن دے کر 2 اور سدھارتھ کول نے 4 اوور میں 40 رن دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ایک وکٹ ابھیمنیو متھن نے حاصل کی۔ 173 رن کے ہدف کے تعاقب میں چھتیس گڑھ واریئرز نے میچ میں 2 گیندیں باقی رہ کر 14.4 اوورز میں 5 وکٹوں پر 174 رن بنا کر میچ جیت لیا۔
چھتس گڑھ کی جانب سے گرکیرت سنگھ مان نے سب سے 64رن بنائے جبکہ پون نیگی نے بھی ہاف سنچری اسکور کرتے ہوئے 51رن بنائے۔ آج 7 فروری بروز جمعہ شام 4 بجے سے راجستھان کنگز اور دبئی جائنٹس کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ شام 7:00 بجے گجرات سمپ آرمی اور بگ بوائز کے درمیان میچ ہوگا۔
