ہومSportsکوکو گوف، سبالنکا اور شویٹک نے کمائی میں تمام خاتون ایتھلیٹ کو...

کوکو گوف، سبالنکا اور شویٹک نے کمائی میں تمام خاتون ایتھلیٹ کو پیچھے چھوڑا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

واشنگٹن، 05 دسمبر (یواین آئی) دنیا بھر میں مختلف کھیلوں کے مقابلے کے باوجود کمائی کے معاملے میں خواتین ٹینس نے ایک بار پھر سبقت حاصل کرلی۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹینس اسٹار کوکو گوف مسلسل تیسرے سال سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والی خاتون ایتھلیٹ بن کر سامنے آئی ہیں۔ویمن ایتھلیٹس کی کمائی سے متعلق جاری ہونے والی سالانہ فہرست میں ٹینس کھلاڑیوں نے ایک بار پھر اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے دیگر کھیلوں کی کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2025 میں سب سے زیادہ آمدنی ٹینس اسٹار کوکو گوف نے حاصل کی، جنہوں نے مجموعی طور پر 31 ملین امریکی ڈالرز کمائے۔ اس میں 8 ملین ڈالرز انعامی رقم اور 23 ملین ڈالرز اسپانسرشپ و دیگر کمرشل معاہدوں سے حاصل ہوئے۔دوسرے نمبر پر ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا رہیں، جنہوں نے رواں برس 30 ملین ڈالرز کمائے، جن میں سے 15 ملین ڈالرز پرائز منی اور بقیہ مختلف معاہدوں سے حاصل ہوئے۔ومبلڈن چیمپئن ایگا شویٹک نے بھی اس فہرست میں نمایاں مقام حاصل کیا، وہ مجموعی طور پر 23.1 ملین ڈالرز کما کر سرفہرست کھلاڑیوں میں شامل رہیں۔ ان کی آمدنی میں 10.1 ملین ڈالرز پرائز منی اور 13 ملین ڈالرز کمرشل معاہدوں کا حصہ تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق کوکو گوف مسلسل تیسرے سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ویمن ایتھلیٹ قرار پائی ہیں، جبکہ تاریخ میں اب تک صرف چار ویمن ایتھلیٹس ہی ایسی ہیں جنہوں نے ایک سال میں 30 ملین ڈالرز سے زائد کمائے—کوکو گوف، ارینا سبالنکا، نومی اوساکا اور سرینا ولیمز۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ کمانے والی 15 ویمن ایتھلیٹس میں 10 ٹینس پلیئرز شامل ہیں، جبکہ ٹاپ 10 میں سے 7 کھلاڑی ڈبلیو ٹی اے سرکٹ سے تعلق رکھتی ہیں۔ ٹینس کے بعد فری اسٹائل اسکائیر ایلین گو نمایاں رہیں، جنہوں نے 23 ملین ڈالرز کی کمائی کی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version