ہومSportsکلاسن کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کلاسن کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

کیپ ٹاؤن، 02 جون (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز ہینرک کلاسن نے پیر کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔کلاسن نے آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ کلاسن نے گزشتہ سال ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ اب انہوں نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سے بھی ریٹائرمنٹ لےلیا ہے۔ انہوں نے سال 2018 میں جنوبی افریقہ کے لیے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔کلاسن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر لکھا، “یہ میرے لیے ایک افسوسناک دن ہے کیونکہ میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں۔ مجھے یہ فیصلہ کرنے میں کافی وقت لگا کہ میرے اور میرے کنبہ کے مستقبل کے لیے کیا بہتر ہوگا۔ یہ واقعی ایک بہت مشکل فیصلہ تھا، لیکن ساتھ ہی میں اس فیصلے سے مکمل طور پر مطمئن ہوں۔” انہوں نے جنوبی افریقہ کے لیے چار ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے۔ انہوں نے چار ٹیسٹ میں 104 رن، 60 ون ڈے میں 2141 رن اور 58 ٹی ٹوئنٹی میں ایک ہزار رن بنائے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version