نئی دہلی، 25 مارچ (ہ س)۔ دہلی کیپٹلز کے بلے باز کے ایل راہل اور ان کی اداکارہ بیوی اتھیا شیٹی کے گھر پیر کو خوشیوں نے دستک دی۔ انہیں بیٹی پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ خوشخبری انسٹاگرام پر مشترکہ پوسٹ کے ذریعے شیئر کی۔راہل اور اتھیا نے گزشتہ سال 8 نومبر کو سوشل میڈیا پر اپنے حمل کا اعلان کیا تھا۔ ان کی پوسٹ میں لکھا تھا، ’’ہماری خوبصورت نعمت جلد آنے والی ہے۔‘‘راہل، جو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں دہلی کیپٹلز کی ٹیم کا حصہ ہیں، اپنی اہلیہ کے ساتھ رہنے کی خصوصی اجازت لے کر گھر واپس آئے تھے۔ اس وجہ سے وہ لکھنو سپر جائنٹس کے خلاف اپنا پہلا میچ نہیں کھیل سکے۔ دہلی کیپٹلس نے آئی پی ایل 2025 کی نیلامی میں راہل کو 14 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔یہ خوشخبری سامنے آتے ہی مداحوں اور خیر خواہوں نے سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کی بارش کردی۔آپ کو بتاتے چلیں کہ اتھیا شیٹھی بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی ہیں۔ اتھیا اور راہل کی شادی 23 جنوری 2023 کو ہوئی تھی۔
