ہومSportsاردن کا اسرائیل کے خلاف باسکٹ بال میچ کھیلنے سے انکار

اردن کا اسرائیل کے خلاف باسکٹ بال میچ کھیلنے سے انکار

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

عمان، 2 جولائی (یو این آئی) اردن نے غزہ جنگ کی حمایت میں اسرائیل سے باسکٹ بال میچ کھیلنے سے انکار کر دیا۔سوئٹزرلینڈ میں جاری فیبا انڈر-19 باسکٹ بال ورلڈ کپ کے دوران اردن نے یہ فیصلہ کیا۔اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ اردنی باسکٹ بال فیڈریشن نے موجودہ حالات کے تناظر میں اصولی مؤقف کی بنیاد پر انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن کو باضابطہ طور پر میچ نہ کھیلنے سے مطلع کیا تھا۔اردن کے میچ نہ کھیلنے پر انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن (فیبا) نے میچ کا نتیجہ اسرائیل کے حق میں دے دیا۔دوسری جانب اسرائیلی باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر نے اردن کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا۔اسرائیلی باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر کا کہنا تھا کہ میرا پختہ یقین ہے کہ کھیل سیاسی میدان نہیں بلکہ لوگوں اور ثقافتوں کے درمیان ایک پل ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version