دبئی،31 دسمبر (یواین آئی )ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے سال 2025 کو یادگار بناتے ہوئے افغانستان کے جادوئی اسپنر راشد خان کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ہولڈر نے اس سال مختلف لیگز اور بین الاقوامی میچوں میں مجموعی طور پر 97 وکٹیں حاصل کیں، جو کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے ایک سال میں لی گئی سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی وکٹیں ہیں۔جیسن ہولڈر کی اس چھلانگ نے ریکارڈ بک کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دیا ہے راشد خان نے 2018 میں 96 وکٹیں لے کر ایک ایسا معیار قائم کیا تھا جسے توڑنا ناممکن نظر آتا تھا، مگر ہولڈر نے 7 سال بعد یہ کارنامہ انجام دے دیا۔ ڈی جے برایوو (87 وکٹیں) اب اس فہرست میں تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، افغانستان کے ابھرتے ہوئے اسپنر نور احمد بھی 86 وکٹوں کے ساتھ اس سال چوتھے نمبر پر رہے، جو ان کے شاندار مستقبل کی عکاسی کرتا ہے۔
