ہومSportsآئی ایس ایل: ممبئی سٹی ایف سی نے ایسٹ بنگال ایف سی...

آئی ایس ایل: ممبئی سٹی ایف سی نے ایسٹ بنگال ایف سی کو 3-2 سے شکست دی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

کولکاتہ، 7 جنوری (یو این آئی) ممبئی سٹی ایف سی نے انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں ایسٹ بنگال ایف سی کو 3-2سے شکست دی۔وویکانند یووا بھارتی کریڈانگن میں پیر کی شب کھیلے گئے میچ میں ممبئی سٹی ایف سی نے پہلے ہاف میں شاندار جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ابتدائی 45 منٹ میں ایسٹ بنگال ایف سی کے باکس میں 12 بارداخل ہوئے۔ ممبئی سٹی کے لیے ایل چھنگٹے نے 39ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ اس کے چار منٹ بعد نیکوس کیریلس نے 43ویں منٹ میں گول کر کے برتری کو دگنا کر دیا۔ایسٹ بنگال کی جانب سے ساحل پنوار نے 66ویں منٹ میں گول کیا۔ اس کے بعد ڈیوڈ لہلانسانگا نے کارنر کک کے ذریعے 83ویں منٹ میں گول کرکے اسکور 2-2 سے برابر کردیا۔ 87 ویں منٹ میں ممبئی سٹی کے نکوسل کیریلس نے گول کر کے اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔ کیریلس کا میچ میں یہ دوسرا گول تھا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version