شینزین، 17 فروری (یو این آئی) ایران نے 10 رکنی یمن کو 0-6سے شکست دی جبکہ ازبکستان نے انڈونیشیا کو 3-1 سے شکست دے کر اے ایف سی انڈر 20 ایشیائی کپ گروپ سی کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔اتوار کو کھیلے گئے میچوں میں لگاتار دو فتوحات کے ساتھ ایران اور ازبکستان نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔گروپ بی کے میچ میں عامر فیصل کے گول نے عراق کو سعودی عرب کے خلاف 0-1سے کامیابی دلائی جبکہ ابراہیم صبرا کے دو گول نے اردن کو جنوبی کوریا کے خلاف 2-1 سے فتح دلائی۔عراق اب چار پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سرفہرست ہے۔ جبکہ سعودی عرب اور اردن عراق سے ایک پوائنٹ پیچھے ہیں۔ جنوبی کوریا ایک پوائنٹ کے ساتھ سب سے نیچے ہے۔عراق اب چار پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سرفہرست ہے۔
