ہومJharkhandوزیراعلیٰ ہیمنت سورین سے بین الاقوامی فٹ بالر انوشکا کماری کی ملاقات

وزیراعلیٰ ہیمنت سورین سے بین الاقوامی فٹ بالر انوشکا کماری کی ملاقات

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

کھیلوں میں آپ آگے بڑھیں، حکومت پورا تعاون کرے گی: وزیراعلیٰ

’گول مشین‘ کے آبائی گاؤں میں
کھیل کا میدان بنایا جائےگا
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،4؍جنوری: وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے آج جھارکھنڈ کی ابھرتی ہوئی بین الاقوامی فٹ بالر اور ’پردھان منتری راشٹریہ بال پراسکار‘ سے سرفراز انوشکا کماری نے خیر سگالی ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ نے انوشکا کو نئے سال اور بین الاقوامی فٹ بال میں بہترین کارکردگی پر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نیا سال آپ کے لیے ایک بہترین سال ثابت ہو۔ آپ اپنے کھیل سے بین الاقوامی فٹ بال میں ایک نیا مقام حاصل کریں۔ بین الاقوامی فٹ بال مقابلوں میں اپنی کھیل کی صلاحیتوں سے ملک اور ریاست کا نام روشن کریں، اس کے لیے ڈھیروں دعائیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے فٹ بالر انوشکا کی عزت افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اسپورٹس کٹ بھی فراہم کی۔ انوشکا نے بھی اپنے اب تک کے کھیل کے تجربات وزیر اعلیٰ کے ساتھ شیئر کیے۔ وزیر اعلیٰ نے انوشکا سے کہا کہ آپ بے فکر ہو کر اپنے کھیل پر توجہ دیں۔ اس ریاست کو آپ سے کافی امیدیں ہیں۔ آپ کی ہر ضرورت اور تعاون کے لیے حکومت کھڑی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جھارکھنڈ میں کھیل کی صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ہماری حکومت ان صلاحیتوں کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ ایسا پلیٹ فارم مہیا کر رہی ہے، جہاں سے وہ کھیلوں کی دنیا میں اپنی الگ پہچان قائم کر سکیں۔ ہماری حکومت کھیل اور کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ اس سمت میں کئی ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔ ریاست میں کھیل کا بہتر ماحول تیار کرنے اور کھلاڑیوں کو آگے لے جانے کے لیے جو بھی ضرورت ہوگی، اسے فراہم کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے انوشکا کماری کے رانچی ضلع کے اورمانجھی بلاک میں واقع رکا گاؤں میں ایک کھیل کا میدان تیار کرنے کی ہدایت رانچی ضلع انتظامیہ کو دی۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر موجود رانچی کے ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر (DDC) سے کہا کہ انوشکا کے اہل خانہ کو حکومت کی فلاحی اسکیموں سے جوڑنے کے لیے مناسب اقدامات کریں۔ وزیر اعلیٰ نے واضح طور پر کہا کہ معاشی بحران کی وجہ سے کسی کھلاڑی کی صلاحیت دبنی نہیں چاہیے۔ کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو ہر حال میں سامنے لانا ہے تاکہ انہیں ان کی منزل ملے اور کھیلوں کی دنیا میں جھارکھنڈ کی ایک الگ پہچان بنے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version