ہومSportsہندوستان کی نظریں ٹرافی پر، نیوزی لینڈ تاریخ رقم کرنے کا خواہشمند

ہندوستان کی نظریں ٹرافی پر، نیوزی لینڈ تاریخ رقم کرنے کا خواہشمند

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

احمد آباد، 7 مارچ (یو این آئی) جب ہندوستان آئی سی سی مینز ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہوگا، تو یہ محض کرکٹ کا ایک اور میچ نہیں ہوگا۔ اس مقابلے میں جہاں ہندوستان کی نظریں فتح پر ہوں گی، وہیں نیوزی لینڈ تاریخ رقم کرنے کا خواہشمند ہوگا۔ہندوستانی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں نہ صرف جیت حاصل کی بلکہ طوفانی بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 253 رن کا ہمالیائی اسکور بنایا، جس میں سنجو سیمسن نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی اننگز کھیلی۔ انہوں نے محض 42 گیندوں پر 89 رن بنائے، جو کہ زبردست اسٹروک پلے اور نڈر عزائم سے بھرپور تھے۔ مڈل آرڈر میں ایشان کشن، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا اور تلک ورما نے دباؤ برقرار رکھا، جس کی بدولت سیمی فائنل میں رنوں کا پہاڑ جیسا اسکور تیار ہو گیا۔ انگلینڈ نے جیکب بیتھل کی شاندار سنچری کی مدد سے واپسی کی کوشش کی، لیکن ہندوستان نے آخری دم تک ہمت نہیں ہاری اور کامیابی حاصل کی۔ یہی ایک چیمپئن ٹیم کی پہچان ہے۔ لیکن اگر ہندوستان تیزی سے آگے بڑھا ہے، تو نیوزی لینڈ نے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف ایک ایسا ہدف عبور کیا جس نے پورے ٹورنامنٹ میں تہلکہ مچا دیا۔اسکور بورڈ پر 169 رن موجود تھے۔ فن ایلن نے کھیل کو ایک ‘ہائی لائٹ ریل‘ بنا دیا۔ انہوں نے محض 33 گیندوں پر حیران کن 100 رن بنائے پیور پاور، کلین اسٹرائیکنگ اور نڈر کرکٹ۔ ان کے ساتھ ٹم سیفرٹ نے 58 رن بنا کر کھیل کی رفتار تیز رکھی، جس کی بدولت نیوزی لینڈ نے 13ویں اوور میں نو وکٹ باقی رہتے جیت حاصل کر لی۔ہندوستان کی زبردست بیٹنگ لائن اپ، جس کی قیادت ایشان کشن کر رہے ہیں—جو 263 رن کے ساتھ ٹیم کے ٹاپ اسکورر ہیں—شروع میں ہی اپنی چھاپ چھوڑنے کی کوشش کریں گے۔ ان کے ‘مسٹری اسپنر‘ ورون چکرورتی، جنہوں نے ٹورنامنٹ میں اب تک 13 وکٹ حاصل کیے ہیں، پوری مہم میں ایک اہم ہتھیار ثابت ہوئے ہیں۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کے لیے، فن ایلن کے 289 رن ان کی مہم کی دھڑکن رہے ہیں، جبکہ راچن رویندر کے 11 وکٹوں نے خاموشی سے ان کے اٹیک میں توازن پیدا کر دیا ہے۔لیکن اعداد و شمار سے ہٹ کر کچھ اور بھی گہرا ہے—ایک طویل کہانی۔ برسوں سے، آئی سی سی ٹورنامنٹس میں نیوزی لینڈ ہندوستان کے لیے ایک مشکل رکاوٹ رہا ہے، وہ ٹیم جو اکثر ہندوستانی خوابوں کے سامنے غلط وقت پر آئی ہے۔ یہ ماضی کے سائے ہیں اوراتوار کو ہندوستان کو براہِ راست ٹکرانے کا موقع ملے گا۔ ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ہندوستان کے کپتان سوریہ کمار یادو اور ٹیم مینجمنٹ فائنل سے پہلے کچھ بڑی تکنیکی تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔ایک متبادل ابھیشیک شرما کی جگہ رنکو سنگھ کو شامل کرنا ہو سکتا ہے۔ ابھیشیک نے ٹی-20 کرکٹ میں ایک جارحانہ اوپنر کے طور پر نام کمایا ہے، لیکن ٹورنامنٹ میں ان کی فارم خراب رہی ہے۔ ان کی حالیہ کارکردگی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 11 گیندوں میں 10 اور گروپ اسٹیج میں نیوزی لینڈ کے خلاف 16 گیندوں میں 30 رن شامل ہیں، جس کی وجہ سے سات میچوں میں ان کے 12.71 کی اوسط سے صرف 89 رن بنے ہیں۔تسلسل کی اسی کمی کی وجہ سے ‘تھنک ٹینک‘ رنکو سنگھ کو لانے کے لیے مائل ہو سکتا ہے، جو ایک معروف فنشر ہیں اور ڈیتھ اوورز میں تیزی سے رن بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ رنکو نے 45 ٹی-20 انٹرنیشنل میچوں میں 39.12 کی اوسط اور 155.74 کے اسٹرائیک ریٹ سے 665 رن بنائے ہیں اور میچ جتوانے والے ‘کیمیو‘ کے لیے ان کی رپیوٹیشن جس میں آئی پی ایل میں ایک اوور میں پانچ چھکے لگانا بھی شامل ہے۔ نیوزی لینڈ کے پیس اٹیک کے خلاف ہندوستان کے مڈل آرڈر کو مضبوط کر سکتی ہے۔ایک اور ممکنہ تبدیلی اسپن کے شعبے میں ہو سکتی ہے۔ ورون چکرورتی، ہندوستان کے وکٹ چارٹ میں سب سے آگے رہنے کے باوجود، ٹورنامنٹ کے آخری مراحل میں کنٹرول کے لیے جدوجہد کرتے نظر آئے ہیں اور سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف 64 رن دے کر ایک مشکل کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اس سے کلدیپ یادو کے لیے دروازہ کھل سکتا ہے، جن کا بین الاقوامی ٹی-20 میں ریکارڈ 54 میچوں میں 6.95 کے شاندار اکنومی ریٹ کے ساتھ 95 وکٹ ہے۔ بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کو پریشان کرنے اور ٹرننگ کنڈیشن کا فائدہ اٹھانے کی کلدیپ کی صلاحیت احمد آباد کی پچ پر فن ایلن جیسے نیوزی لینڈ کے جارحانہ بلے بازوں کے خلاف فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ اگر ہندوستان یہ تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کرتا ہے، تو اس قدم سے ٹیم میں زیادہ توازن آ سکتا ہے، جس میں پاور ہٹنگ کے ساتھ سخت بالنگ کنٹرول کا میل ہوگا۔
نریندر مودی اسٹیڈیم کے بڑے اسٹینڈ کے نیچے، جوش سے بھرے شائقین کی موجودگی میں، زبردست فارم میں چل رہی دو ٹیمیں ٹی-20 کرکٹ کے سب سے بڑے انعام کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.