ہومSportsانڈین نیوی ممبئی نے ریل کوچ فیکٹری کپورتھلہ کو 2-3سے شکست دی

انڈین نیوی ممبئی نے ریل کوچ فیکٹری کپورتھلہ کو 2-3سے شکست دی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جالندھر، 25 اکتوبر (یو این آئی) انڈین نیوی ممبئی نے 42ویں انڈین آئل سرو سرجیت ہاکی ٹورنامنٹ میں ریل کوچ فیکٹری کپورتھلہ کو سخت مقابلے کے بعد 2-3سے شکست دے کر شاندار آغاز کیا۔ اولمپیئن سرجیت ہاکی اسٹیڈیم جالندھر میں منعقدہ ٹورنامنٹ کے دوسرے دن جمعہ کے روز لیگ راؤنڈ کے دو میچ کھیلے گئے۔ پہلا میچ پول اے میں ریل کوچ فیکٹری کپورتھلہ اور انڈین نیوی کے درمیان کھیلا گیا۔ کھیل کے 10ویں منٹ میں کپورتھلہ کے جوگمبر راوت نے گول کر کے اسکور 0-1کر دیا۔ کھیل کے 15ویں منٹ میں انڈین نیوی کے نیتیش نے گول کیا۔ اس کے بعد کپورتھلہ کے چرنجیت سنگھ نے گول کر کے اسکور 2-1 کر دیا۔ پھر 34ویں منٹ میں نیوی کے سُشیل دھنوار نے گول کر کے اسکور 2-2 کر دیا۔ کھیل کے 41ویں منٹ میں نیوی کے سندر پادھا نے گول کر کے میچ کا اسکور 3-2 کر دیا۔دوسرا میچ پول سی میں سی اے جی دہلی اور بی ایس ایف جالندھر کے درمیان کھیلا گیا۔ کمل جیت سنگھ نے کھیل کے تیسرے منٹ میں اور ہتندر سنگھ نے 36ویں منٹ میں گول کر کے اسکور 0-2کر دیا۔ اس کے بعد کھیل کے 58ویں منٹ میں منجیت اور 60ویں منٹ میں روشن کمار نے گول کر کے اسکور 2-2 کر دیا۔ اس میچ میں برابر رہنے کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔25 اکتوبر کو بھارتیہ فضائیہ اور پنجاب پولیس کے درمیان شام 4:30 بجے جبکہ بھارتیہ ریلوے اور سی آر پی ایف کے درمیان شام 45:5بجے مقابلہ ہوگا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version