ہومSportsہندوستانی مردوں کی ٹیم 2026-27 میں

ہندوستانی مردوں کی ٹیم 2026-27 میں

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

گھریلو میدانوں پر 17 مقامات پر 22 میچ کھیلے گی

ممبئی، 26 مارچ (یو این آئی) ہندوستانی مردوں کی کرکٹ ٹیم سال 2026-27 کے دوران اپنے گھریلو میدانوں پر چار ممالک کے خلاف 17 مختلف مقامات پر مجموعی طور پر 22 بین الاقوامی میچ کھیلے گی۔ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے جمعرات کو بتایا کہ ہندوستانی مردوں کی ٹیم آئندہ 2026-27 کے سیزن میں اپنے ملک میں 22 بین الاقوامی میچوں کی میزبانی کرے گی۔ بی سی سی آئی کے مطابق، اس ہوم سیزن کا آغاز 27 ستمبر کو ترواننت پورم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف وائٹ بال سیریز سے ہوگا، جس میں پانچ ایک روزہ اور تین ٹی-20 میچ شامل ہیں۔ یہ سیریز 17 اکتوبر تک جاری رہے گی۔اس کے فوراً بعد سری لنکا کی ٹیم 13 سے 27 دسمبر تک تین ایک روزہ اور تین ہی ٹی-20 میچوں کے لیے ہندوستان کا دورہ کرے گی۔ اس کے بعد جنوری میں زمبابوے کے خلاف تین میچوں کی ایک روزہ سیریز کھیلی جائے گی اور پھر سیزن کا سب سے بڑا مقابلہ آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کی شکل میں ہوگا، جو 21 جنوری سے 27 فروری تک چلے گی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.