ہومSports’’ہندوستانی بلے بازوں کو ایسی پچوں پر رن بنانے کا طریقہ تلاش...

’’ہندوستانی بلے بازوں کو ایسی پچوں پر رن بنانے کا طریقہ تلاش کرنا ہوگا‘‘: پجارا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی، 16 نومبر (یو این آئی) ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن میزبان ٹیم کو عالمی ٹیسٹ چیمپئن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جیو اسٹار کے پوسٹ میچ شو ’کرکٹ لائیو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے چتیشور پجارا نے پچ سے متعلق ہندوستان کی مشکلات، بیٹنگ میں کمزوری اور دوسری اننگز میں کپتان شبھمن گل کی عدم موجودگی پر روشنی ڈالی۔پجارا نے ’کرکٹ لائیو‘ میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے ٹیسٹ میں ٹیم انڈیا سے کہاں غلطیاں ہوئیں۔ انہوں نے کہا، ’’میرا ماننا ہے کہ سب سے پہلے ہمیں نہیں معلوم کہ ٹیم مینجمنٹ واقعی ایسی پچ چاہتا تھا یا نہیں۔ لیکن پچ جیسی بھی ہو، آپ کو اس پر بہتر کارکردگی دکھانا ہوگی اور اچھی تیاری کرنی ہوگی۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں بہتر گیندبازی بھی کرنی چاہیے تھی اور ساتھ ہی بہتر بلے بازی کی بھی ضرورت تھی۔‘‘انہوں نے کہا، ’’بدقسمتی سے ہمارے پاس ایک بلے باز کم تھا۔ شبھمن گل پہلی اننگز میں زخمی ہوگئے تھے اور دوسری اننگز میں بھی دستیاب نہیں تھے، جو ہندوستانی ٹیم کے لیے بڑا نقصان تھا۔ لیکن ہندوستانی بلے بازوں کو ایسی وکٹوں پر رنز بنانے کا راستہ تلاش کرنا ہوگا۔ اگر ٹیم ایسے حالات میں مزید میچ کھیلے گی تو رنز کہاں سے آئیں گے؟ اس پر ٹیم میٹنگ میں غور ہونا چاہیے۔ بیٹنگ کوچ کو بھی بلے بازوں سے بات کرنی ہوگی۔ انہیں اپنے قدموں کا بہتر استعمال کرنا ہوگا، سوئپ شاٹ کھیلنے ہوں گے اور ایسی پچوں پر زیادہ مثبت انداز میں بلے بازی کرنی ہوگی۔ یہ واضح ہے کہ آپ کو گیندباز پر دباؤ بنانا ہوتا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version