ہومSportsبھارت نے ڈیوس کپ میں سوئٹزر لینڈ کو شکست دی

بھارت نے ڈیوس کپ میں سوئٹزر لینڈ کو شکست دی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

سمیت نے ہینری کو شکست دی؛

32 سالوں میں کسی یورپی ملک کے خلاف پہلی جیت

بیل، 14 ستمبر (یو این آئی) ہندوستانی مردوں کی ٹینس ٹیم نے ہفتہ کو بیل میں ڈیوس کپ 2025 ورلڈ گروپ I ٹائی میں سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست دے کر تاریخ رقم کی۔ یہ 32 سالوں میں کسی یورپی ملک کے خلاف ہندوستان کی پہلی ڈیوس کپ جیت تھی،جس نے آخری بار 1993 میں فرانس کے خلاف جیتی تھی۔سمیت ناگل نے فیصلہ کن ریورس سنگلز مقابلے میں سوئٹزرلینڈ کے ہنری برنیٹ کو 6-1، 6-3 سے شکست دے کر فتح کو یقینی بنایا۔ ڈیوس کپ اسٹینڈنگ میں 37 ویں نمبر پر موجود ہندوستان نے 2026 ورلڈ گروپ کوالیفائر کے پہلے راؤنڈ میں داخل ہونے کے لیے نویں سیڈ سوئٹزرلینڈ (24 ویں نمبر پر) کو شکست دی۔پہلے دن ہندوستان نے سوئس ٹینس ایرینا میں ہونے والے مقابلے کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔ ڈیوس کپ میں ڈیبیو کرتے ہوئے دکشی ڑیشور سریش نے ابتدائی سنگلز مقابلے میں گھریلو پسندیدہ جیروم کم کو 7-6(4)، 6-3 سے شکست دی۔ 626 ویں رینک پر موجود سریش نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور سیدھے سیٹوں میں میچ جیتنے سے پہلے کئی بریک پوائنٹس کادفاع کیا۔بعد ازاں ہندوستان کے سمیت ناگل نے دو مرتبہ کے اولمپین مارک اینڈریا ہیوسلر کو 6-3، 7-6(4) سے شکست دی۔ ناگل نے پہلے سیٹ میں دو بار ہیوسلر کی سرو کو توڑا اور دوسرے سیٹ کے ٹائی بریک میں اپنا حوصلہ برقرار رکھتے ہوئے ہندوستان کو پہلے دن 2-0 کی برتری دلائی۔جیکب پال اور ہنری برنیٹ کی سوئس جوڑی نے ہفتہ کو ڈبلز میں این سری رام بالاجی اور رتوک بولی پلی کو شکست دے کر واپسی کی۔ہفتہ کو پہلے ریورس سنگلز میں 18 سالہ برنیٹ کا سامنا کرتے ہوئے ہندوستان کے نمبر ایک کھلاڑی ناگل نے ابتدا میں ہی بریک لیا اور بیس لائن سے غلبہ حاصل کیا۔ یہ جیت 1993 کے بعد کسی یورپی ملک کے خلاف ہندوستان کی پہلی ڈیوس کپ جیت ہے، جس کا نتیجہ ٹیم کی لچک اور گہرائی کو ظاہر کرتا ہے۔2019 میں متعارف کرائے گئے نئے ڈیوس کپ فارمیٹ کے تحت یہ ہندوستان کی پہلی بیرون ملک کامیابی بھی ہے۔ جیت 2026 ورلڈ گروپ کوالیفائر کے پہلے راؤنڈ میں ہندوستان کی ترقی کو یقینی بناتی ہے، جبکہ سوئٹزرلینڈ کو 2026 کے ورلڈ گروپ I پلے آف میں شرکت کرنا ہوگی۔تین بار ڈیوس کپ رنر اپ (1966، 1974، 1987) ہندوستان اب اس رفتار کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا تاکہ وہ مقابلے کے ایلیٹ مراحل میں واپسی کرسکے ۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version