ہومSportsبھارت نے چلی کو شکست دی؛ خطابی مقابلہ نیوزی لینڈ سے

بھارت نے چلی کو شکست دی؛ خطابی مقابلہ نیوزی لینڈ سے

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

آکلینڈ، 20 جون (یو این آئی) ہندوستان کی خواتین ہاکی ٹیم نے ایف آئی ایچ ویمنز نیشنز کپ 2025-26 کے سیمی فائنل میں چلی کو یکطرفہ مقابلے میں 0-6 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ اب خطاب کے لیے اس کا مقابلہ میزبان نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ہندوستان کی جانب سے نونیت کور نے 6 ویں اور 13ویں منٹ، دیپیکا نے 14ویں اور 18ویں منٹ، نیہا نے 32ویں منٹ اور رتوجا داداسو پِسال نے 39ویں منٹ میں گول اسکور کیے۔ شاندار کارکردگی پر کپتان سلیما ٹیٹے کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ہندوستان نے آغاز ہی سے کھیل پر گرفت مضبوط رکھی اور پہلے ہاف میں ہی 4-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ دوسرے ہاف میں بھی بھارتی کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل جاری رکھتے ہوئے مزید دو گول کیے۔دو گولوں کے ساتھ دیپیکا ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر چھ گول کرکے سب سے زیادہ گول کرنے والی کھلاڑی بن گئی ہیں۔دوسرے سیمی فائنل میں میزبان نیوزی لینڈ نے امریکہ کو شوٹ آؤٹ میں 1-4 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 سے برابر رہا تھا۔ہندوستان نے دفاع اور حملے دونوں شعبوں میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چلی کو کوئی موقع نہیں دیا اور شاندار فتح کے ساتھ خطابی مقابلے میںجگہ بنائی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.