ہومSportsایشیا کپ 2025 میں بھارت اور پاکستان 14 ستمبر کو ٹکرائیں گے

ایشیا کپ 2025 میں بھارت اور پاکستان 14 ستمبر کو ٹکرائیں گے

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی ،27جولائی (ہ س )۔ ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں دو بار آمنے سامنے ہوں گی۔ اگر دونوں ٹیمیں فائنل میں پہنچ جاتی ہیں تو پھر تیسری بار بھی آمنے سامنے ہو سکتی ہیں۔ ہفتہ کو ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ محسن نقوی نے ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کیا۔ ایشیا کپ 9 ستمبر سے شروع ہوگا اور اس کا فائنل میچ 28 ستمبر کو ہوگا۔2025 کے ایشیا کپ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان لیگ مرحلے میں پہلا میچ 14 ستمبر کو ہوگا۔ اس کے بعد، دونوں ٹیمیں 21 ستمبر کو سپر 4 راؤنڈ میں دوبارہ ٹکرائیں گی۔ اگر دونوں ٹیمیں فائنل میں پہنچ جاتی ہیں تو تیسرا میچ بھی ممکن ہے۔ٹورنامنٹ کے مقام کا فیصلہ 24 جولائی کو ہونے والے اے سی سی کے اجلاس میں کیا گیا جس میں تمام 25 رکن ممالک شامل تھے۔ اگرچہ میزبانی بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی ) کے پاس ہے، لیکن یہ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا۔ بھارت اور پاکستان نے باہمی کشیدگی کے باعث 2027 تک صرف غیر جانبدار مقامات پر کھیلنے پر اتفاق کیا ہے۔ آئندہ ہندوستان سری لنکا T20 ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے، 2025 ایشیا کپ T20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ کے فارمیٹ کا فیصلہ عام طور پر اگلے آئی سی سی عالمی ٹورنامنٹ کے مطابق کیا جاتا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version