ہومSportsانگلینڈ لائنز کے خلاف انڈیا اے کی مضبوط شروعات

انگلینڈ لائنز کے خلاف انڈیا اے کی مضبوط شروعات

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

کرون نائر نے ناٹ آوٹ سنچری بنائی، سرفراز خان سنچری سے محروم رہ گئے

نئی دہلی، 31 مئی (ہ س)۔ انڈیا اے کے تجربہ کار بلے باز کرون نائر نے جمعہ کو انگلینڈ لائنز کے خلاف پہلے غیر سرکاری ٹیسٹ کے پہلے دن ناٹ آوٹ سنچری بنا کر انگلینڈ کے خلاف اگلے ماہ ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم میں اپنی دعویداری پیش کی ہے۔ نائر نے شروع سے ہی جارحانہ بلے بازی کی اور دن کے کھیل کے اختتام تک ناٹ آوٹ رہے۔انڈیا اے کو میچ کے آغاز میں اس وقت بڑا دھچکا لگا جب کپتان ابھیمنیو ایشورن صرف 8 رن بنانے کے بعد آوٹ ہو گئے۔ اس کے بعد چھٹے اوور میں بلے بازی کے لیے آئے نائر نے شروع میں ہی چوکا لگا کر اپنے ارادے واضح کر دیے۔ یشسوی جیسوال نے کچھ دیر ساتھ کھیلتے ہوئے ایک شاندار چھکا بھی لگایا لیکن وہ 24 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد کرون نائر کو سرفراز خان کا ساتھ ملا اور انہوں نے مل کر انگلینڈ لائنز کے گیند بازوں پر دباو ڈالنا شروع کر دیا۔ دونوں بلے بازوں نے تیزی سے رن بنائے اور اسکور بورڈ کو آگے بڑھاتے رہے۔ جب دونوں کھلاڑی 90 کے قریب تھے تو لائنز کو کامیابی ملی اور سرفراز 92 رن پر آوٹ ہوئے۔ ان کی اور نائر کی شراکت 181 رنوں کی رہی۔سرفراز کے آوٹ ہونے کے بعد کرون نائر نے وکٹ کیپر بلے باز دھرو جریل کے ساتھ مل کر اننگز کو آگے بڑھایا۔ دونوں نے اگلے 34 اوورز تک مزید کوئی وکٹ نہیں گرنے دیا اور لائنز کی گیندبازی کی کمر توڑ دی۔ آئی پی ایل کے کچھ ہی عرصے میں میدان میں اترنے والے ان دونوں بلے بازوں نے تھکاوٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے جارحانہ بلے بازی کی۔کرون نائر اور دھرو جوریل نے 177 رنوں کی ناٹ آوٹ شراکت داری کی اور ہندوستان اے نے دن کا کھیل ختم ہونے تک 3 وکٹوں پر 409 رن بنائے۔ نائر 186 رن پر ناٹ آوٹ ہیں اور اب اپنی ڈبل سنچری کے بہت قریب ہیں۔ جوریل نے بھی 82 رنوں کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ دن کا کھیل ختم ہونے پر انڈیا اے نے 3 وکٹوں پر 409 رن بنا لئے ہیں۔انگلینڈ کی جانب سے جوشوا ہل نے دو اور ایڈی جیک نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version