پیرس، یکم جون (یو این آئی) سربیا کے لیجنڈری ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے آسٹریا کے فلپ میسولچ کو اسٹریٹ سیٹوں میں شکست دے کر فرنچ اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔چوبیس مرتبہ کے گرینڈ سلیم فاتح نوواک جوکووچ نے ٹورنامنٹ میں اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں آسٹریا کے فلپ میسولچ کو 6-3، 6-4، 6-2 سے شکست دی۔ فرنچ اوپن میں جوکووچ کی یہ 99ویں جیت ہے۔ وہ آسٹریلین اوپن میں 99 میچ جیت چکے ہیں۔پری کوارٹر فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ برطانیہ کے کیم نوری سے ہوگا۔
