ہومSportsٹی-20 ورلڈ کپ :ڈھاکہ جائےگا آئی سی سی کا وفد

ٹی-20 ورلڈ کپ :ڈھاکہ جائےگا آئی سی سی کا وفد

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

بنگلہ دیش کا وینیو کی تبدیلی پر اصرار؛ بی سی سی آئی نے مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے ہٹایا تھا

ڈھاکہ، 16 جنوری (ایجنسیاں) ہندوستان اور سری لنکا میں سات فروری سے شروع ہونے والے ٹی-20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیشی ٹیم کی شرکت سے متعلق بات چیت کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا ایک نمائندہ وفد بنگلہ دیش کا دورہ کر سکتا ہے۔دی ڈیلی اسٹار کے مطابق، کھیلوں کے مشیر آصف نزرل نے کہا ہے کہ بی سی بی صدر امین الاسلام بلبل نے آئی سی سی وفد کی ممکنہ آمد سے آگاہ کیا ہے۔ ان کے مطابق بنگلہ دیش ورلڈ کپ میں کھیلنے کا خواہشمند ہے، خاص طور پر سری لنکا میں۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ایک اہلکار نے تصدیق کی کہ آئی سی سی کے ساتھ بات چیت جاری ہے، تاہم دورے کی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے موقف پر نظرثانی کی اپیل کے باوجود بی سی بی سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے فیصلے پر قائم ہے، تاہم دونوں فریق ممکنہ حل پر مذاکرات جاری رکھنے پر متفق ہیں۔
بی سی بی نے کہا تھا- ہم اپنا فیصلہ نہیں بدلیں گے
بی سی بی نے میڈیا ریلیز میں کہا کہ ویڈیو کانفرنس میں ہم نے اپنا مطالبہ دہرایا ہے۔ آئی سی سی نے ہمیں بتایا ہے کہ شیڈول کا اعلان ہو چکا ہے۔ اس نے ہم سے بھارت میں نہ کھیلنے کے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کی درخواست کی ہے۔ہم نے اپنا فیصلہ نہیں بدلا ہے۔ کھلاڑیوں، آفیشلز اور سپورٹ اسٹاف کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم حل نکالنے کے لیے آئی سی سی سے بات چیت جاری رکھیں گے۔بنگلہ دیش میں ہندوؤں کے قتل کی وجہ سے بی سی سی آئی نے مستفیض الرحمن کو آئی پی ایل میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ انہیں کے کے آر نے 3 جنوری کو بی سی سی آئی کے کہنے پر ٹیم سے باہر کر دیا تھا۔اس سے برہم ہو کر بنگلہ دیشی حکومت نے اپنے ہاں آئی پی ایل میچوں کی نشریات پر پابندی لگا دی۔ اس کے بعد کھلاڑیوں کی حفاظت کا حوالہ دے کر 7 فروری سے شروع ہونے والے ٹی-20 ورلڈ کپ میں وینیو (مقام) تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ ٹی-20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کو گروپ- سی میں رکھا گیا ہے۔ ٹیم 7 فروری کو ویسٹ انڈیز، 9 فروری کو اٹلی اور 14 فروری کو انگلینڈ کے مدمقابل آنے والی ہے۔ یہ تینوں میچ کولکاتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں کھیلے جانے ہیں۔ وہیں ٹیم کا آخری گروپ اسٹیج میچ 17 فروری کو ممبئی میں نیپال سے ہونا ہے۔
کے کے آر نے مستفیض کو 2.9 کروڑ روپے میں خریدا تھا
16 دسمبر کو آئی پی ایل منی آکشن میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے بنگلہ دیشی باؤلر مستفیض الرحمن کو 20.9 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ اس کے بعد بنگلہ دیش میں ہندوؤں کے قتل کی وجہ سے بھارت میں مستفیض کی مخالفت ہونے لگی۔ اب تک وہاں 7 ہندوؤں کو قتل کیا جا چکا ہے۔ بعد میں بی سی سی آئی نے مستفیض کو آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت نہیں دی اور 3 جنوری کو کے کے آر نے انہیں ریلیز کر دیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version