ہومSportsآئی سی سی نے ٹی -20 پاور پلے کے قوانین میں تبدیلی...

آئی سی سی نے ٹی -20 پاور پلے کے قوانین میں تبدیلی کی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

اوور کم ہوئے تو پاور پلے بھی چھوٹا ہوگا

دبئی، 27 جون (یو این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے مردوں کے ٹی 20 کرکٹ میچوں کے قوانین میں کی گئی اہم تبدیلی کے مطابق بارش سے متاثرہ میچوں میں پاور پلے کا فیصلہ اوورز کی بنیاد پر کیا جائے گا۔آئی سی سی نے کہا کہ اگر میچ کے اوورز بارش یا کسی اور وجہ سے کم ہوتے ہیں تو پاور پلے کے اوورز کا فیصلہ بھی اسی بنیاد پر کیا جائے گا۔ موجودہ قوانین کے مطابق 20 اوور کی اننگ میں پہلے چھ اوور پاور پلے ہوتے ہیں۔نئے ضوابط کے تحت بارش سے متاثرہ میچوں میں پانچ اوور کے میچ کے لیے 3.1اوورز کا پاور پلے ہوگا۔ 6 اوورز کے لیے 5.1 اوورز، 7 اوورز کے لیے 1.2،آٹھ اوورز کے لیے 2.2، 9 اوورز کے لیے 4.2، 10 اوورز کے لیے 3 اوور، 11 اوورز کے لیے 2.3 اوور، 12 اوورز کے لیے 4.3اوور، 13 اوورز کے لئے 5.3 اوور، 14 اوورز کے لئے 1.4، 15 اوورز کے لیے 3.4اوور، 16 اوورز کے لیے 5.4اوور، 17 اوورز کے لیے 1.5، 18 اوور کے لیے 2.5اوور اور 19 اوورز کے لیے 4.5اوورز پاور پلے کے لئے ہوں گے۔ اس دوران امپائر اوورز کے درمیان تبدیلیوں کے حوالے سے اشارے دیں گے۔ یہ قوانین جولائی سے لاگو ہوں گے۔یہ ضوابط انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں کئی سالوں سے رائج ہے جہاں اوور کے وسط میں پاور پلے ختم ہونے سے کھلاڑیوں یا میچ آفیشلز کو کوئی پریشانی نہیں ہوتی ہے۔اس کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹ میں اوور ریٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے اسٹاپ کلاک کا استعمال، نو بالز پر بھی کیچز کی درستگی کو جانچنا، ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں کھلاڑیوں کی منتقلی کی منظوری اور مردوں کی بین الاقوامی کرکٹ میں کھیلنے کی شرائط میں میں کی گئی کچھ دیگر بڑی تبدیلیاں شامل ہیں۔ان میں سے کچھ نئے قوانین ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (27-2025 ) کے نئے سائیکل میں پہلے ہی لاگو ہو چکے ہیں۔ وائٹ بال کرکٹ سے متعلق ضوابط 2 جولائی سے نافذ العمل ہوں گے۔ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاور پلے کے دوران صرف دو کھلاڑی 30 گز سے باہر ہوتے ہیں۔ اس کے باوجود ٹی ٹوئنٹی میچوں کو مزید صاف اور منصفانہ بنانے کے لیے اسے سختی سے نافذ کرنے کی بات کہی گئی ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version