ہومSportsپی جی ٹی آئی نیلامی: ہنی بیسویا سب سے مہنگےگولفر بنے

پی جی ٹی آئی نیلامی: ہنی بیسویا سب سے مہنگےگولفر بنے

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی،17 فروری (یواین آئی)پروفیشنل گالف ٹور آف انڈیا ( پی جی ٹی آئی ) کی نئی 72 دی لیگ کے لیے ہونے والی نیلامی میں چھ فرنچائز ٹیموں نے حصہ لیا۔ ہر ٹیم کے پاس 1 کروڑ روپے کا بجٹ تھا جس سے انہیں 10 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ تیار کرنا تھا۔ اس نیلامی میں جہاں تجربہ کار کھلاڑیوں کی مانگ رہی، وہیں نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی قیمت سے سب کو حیران کر دیا۔حالیہ فارم میں موجود ہنی بیسویا نیلامی کے سب سے مہنگے کھلاڑی رہے۔ 10 لاکھ روپے کی بنیادی قیمت والے بیسویا کو کیپیٹل لانسرز نے 20.5 لاکھ روپے میں خریدا۔ اسی طرح ارجن پرساد کو یو پی پرومیتھینز نے 18 لاکھ روپے میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔نیلامی میں سب سے زیادہ فائدہ نوجوان ٹیلنٹ شبھم جگلان کو ہوا، جنہیں حیدرآباد کی ‘چارمینار چیمپئنز‘ نے ان کی بنیادی قیمت سے چھ گنا زیادہ یعنی 19 لاکھ روپے میں خریدا۔ 16 سالہ کارتک سنگھ بھی توجہ کا مرکز رہے، جنہیں ممبئی ایسز نے 14.40 لاکھ روپے میں حاصل کیا۔ تجربہ کار گولفرز میں 60 سالہ مکیش کمار کو کولکتہ کلاسکس نے 7 لاکھ روپے میں خریدا۔نیلامی میں 7 مختلف ممالک کے 12 غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی منتخب کیا گیا۔ امریکہ کے جیرڈ ہیک 80.15لاکھ روپے کے ساتھ مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی رہے۔ ’72 دی لیگ‘ کا پہلا ایڈیشن 21 فروری سے شروع ہوگا، جس کے مقابلے دہلی این سی آر کے تین مشہورگولف کورسز (کلاسک گولف، جے پی گرینز اور قطب گولف کورس) میں کھیلے جائیں گے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version