ہومSportsہیزل ووڈ کی خطرناک گیندبازی

ہیزل ووڈ کی خطرناک گیندبازی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 159 رنز سے شکست دی

برج ٹاؤن (بارباڈوس)، 28 جون (یواین آئی) جوش ہیزل ووڈ (پانچ وکٹ) اور نیتھن لائن (دو وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ویسٹ انڈیز کو دوسری اننگز میں 141 رنز پر ڈھیر کر کے میچ 159 رنز سے جیت لیا۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا تین میچوں کی سیریز میں ایک-صفر سے آگے ہو گیا ہے۔آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں چار وکٹوں پر 92 رنز کے اسکور سے کھیل شروع کیا۔ ٹریوس ہیڈ اور بو ویبسٹر کی جوڑی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچویں وکٹ کے لیے 102 رنز کی شراکت قائم کی اور آسٹریلیا کو بحران سے نکالا۔ شمر جوزف نے ٹریوس ہیڈ (61) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آنے والے ایلکس کیری نے بو ویبسٹر کا بھرپور ساتھ دیا۔ بو ویبسٹر (63) کو شمر جوزف نے وکٹ کیپر شائی ہوپ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ پیٹ کمنز (پانچ)، مچل اسٹارک (16) اور جوش ہیزل ووڈ (13) کو بھی جوزف نے آؤٹ کیا۔ ایلکس کیری (65) کو روسٹن چیس نے آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے دوسری اننگز میں 310 رنز کا اسکور بنایا اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 301 رنز کا ہدف دیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جوزف نے 25.5 اوورز میں 87 رنز دے کر پانچ وکٹ لیے۔ الزاری جوزف کو دو وکٹ ملے۔ جیڈن سیلز، جسٹن گریوز اور روسٹن چیس نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس کے بعد بلے بازی کے لئے اتری ویسٹ انڈیز کی شروعات انتہائی خراب رہی اور اس نے اپنی پہلی وکٹ صرف چار رنز پر گنوا دی۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیےآئے کیسی کارٹی نے جان کیمپبیل کے ساتھ اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ ان دونوں بلے بازوں کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 43 رنز کی شراکت ہوئی۔ دونوں بلے باز جوش ہیزل ووڈ کا شکار بنے۔ کیسی کارٹی (20) اور جان کیمپبیل23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ برینڈن کنگ (صفر) اور روسٹن چیس (دو) کو بھی ہیزل ووڈ نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد وقفے وقفے سے ویسٹ انڈیز کے وکٹ گرتے رہے۔ ایک موقع پر جسٹن گریوز اور شمر جوزف نے نویں وکٹ کے لیے 55 رنز کی شراکت کر کے امیدیں جگائیں، لیکن نیتھن لائن نے شمر جوزف (44) کو آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ اس کے بعد لائن نے جیدن سیلز (صفر) کو آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز کا 4.33اوورز میں 141 رنز پر اختتام کیا اور میچ 159 رنز سے جیت لیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 12 اوورز میں 43 رنز دے کر پانچ وکٹ لیے۔ نیتھن لائن نے 2.4 اوورز میں 20 رنز دے کر دو وکٹ حاصل کیے۔ مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version