ہومSportsہریش شرما آل انڈیا باسکٹ بال چیمپئن شپ میں ہو گا دھماکہ

ہریش شرما آل انڈیا باسکٹ بال چیمپئن شپ میں ہو گا دھماکہ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

127 سے زائد ٹیمیں رجسٹرڈ

نئی دہلی، 24 دسمبر(یو این آئی ) دارالحکومت دہلی کے کے ڈی جادھو انڈور ہال (اندرا گاندھی اسٹیڈیم) میں 27 اور 28 دسمبر کو منعقد ہونے والی دوسری ہریش شرما 3×3 آل انڈیا باسکٹ بال چیمپئن شپ (مرد و خواتین) کے لیے ملک بھر سے 127 سے زائد ٹیموں نے رجسٹریشن کرایا ہے چیمپیئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ روپم ہریش شرما نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ موصول ہونے والی درخواستوں میں سے حتمی طور پر 87 ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا، جن میں 63 مردوں اور 24 خواتین کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ دونوں زمروں (مرد و خواتین) میں فاتح ٹیموں کو ایک لاکھ روپے، دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو 50 ہزار اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو 30 ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا۔ تقریب میں ارجن ایوارڈ یافتہ کھلاڑی اور پدم شری اعزاز یافتہ شخصیات شرکت کریں گی۔اس موقع پر ٹورنامنٹ کے آفیشل میسکوٹ (نشان) ’ٹیٹو ہوپس‘ اور تھیم سانگ کا بھی افتتاح کیا گیا۔ یہ نشان مرحوم ہریش شرما کے عرفی نام ’ٹیٹو‘ پر رکھا گیا ہے، جس میں ایک ہاتھی کو دکھایا گیا ہے جو حکمت، طاقت اور ٹیم ورک کی علامت ہے۔آرگنائزنگ کمیٹی کے شریک چیئرمین سدھانشو متل نے کہا کہ 3×3 فارمیٹ باسکٹ بال کا مستقبل ہے، جس میں رفتار اور برداشت کا بہترین امتزاج دیکھنے کو ملتا ہے۔ دہلی باسکٹ بال ایسوسی ایشن ( ڈی بی اے) کے صدر مکیش کالیہ نے بتایا کہ یہ چیمپئن شپ جنوری 2026 میں ہونے والی سینئر نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔سابق مرکزی وزیر وجے گوئل نے باسکٹ بال کے فروغ کے لیے ہریش شرما کی خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ ٹورنامنٹ کھیل کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔ تقریب میں سابق سکریٹری ٹرائی) ہرش وردھن اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔یہ ٹورنامنٹ پرتھوی ناتھ کلب ( پی این سی) کے زیر اہتمام منعقد ہو رہا ہے، جسے باسکٹ بال فیڈریشن آف انڈیا اور فیبا 3×3 کی حمایت حاصل ہے۔
یہ چیمپئن شپ معروف کھیل ایڈمنسٹریٹر ہریش شرما کی یاد میں منعقد کی جا رہی ہے تاکہ ملک میں باسکٹ بال کے ٹیلنٹ کو نکھارا جا سکے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version