ہومSportsہنسیکا اور ساریکا نے چاندی کا تمغہ جیتا

ہنسیکا اور ساریکا نے چاندی کا تمغہ جیتا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ہندوستانی خواتین ٹیم نے چیمپئن کا تاج اپنے نام کر لیا

نئی دہلی، 26 اکتوبر (یو این آئی ) ہندوستانی خواتین پہلوانوں نے سربیا کے نووی ساڈ میں انڈر 23 سینئر ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ ہنشیکا لامبا (53 کلوگرام) اور ساریکا (59 کلوگرام) نے اپنے اپنے وزن کے زمرے میں چاندی کے تمغے جیتے۔ دونوں ریسلرز فائنل میں پہنچیں لیکن اپنے جاپانی حریفوں سے ہار گئیں۔اپنی عمدہ کارکردگی کے ساتھ، ہندوستانی خواتین کی کشتی ٹیم نے 125 پوائنٹس حاصل کرکے 2025 انڈر 23 ورلڈ چیمپیئن شپ چیمپئنز ٹرافی جیت لی۔ امریکہ 102 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور جاپان 92 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ ہندوستانی خواتین پہلوانوں نے چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے متعلقہ وزن کے زمرے میں پانچ کانسی کے تمغے جیتے۔ تمغہ جیتنے والے یہ ہیں: 55 کلوگرام: نشو، 57 کلوگرام: نیہا شرما، 65 کلوگرام: پلکت، 68 کلوگرام سریشتی اور 76 کلوگرام: پریا۔ یہ ہندوستانی ریسلنگ کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے اور یہ نوجوان خواتین پہلوانوں کی محنت اور قابلیت کی عکاسی کرتا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version