دو مائیں عالمی رینکنگ کے ٹاپ 10 میں شامل
دبئی ،3 فروری (یو این آئی )ٹینس کی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم ہو گئی ہے جہاں پہلی بار خواتین کی عالمی رینکنگ کے ٹاپ 10 میں دو ایسی کھلاڑی شامل ہوئی ہیں جو مائیں بھی ہیں۔ بیلنڈا بینچچ اور ایلینا سویتولینا نے یہ سنگ میل عبور کر کے ثابت کر دیا ہے کہ ممتا اور پیشہ ورانہ کھیل کا کامیاب توازن ممکن ہے۔نئی جاری ہونے والی نئی ڈبلیو ٹی اے رینکنگ میں جہاں آسٹریلین اوپن چیمپئن ایلینا ریباکینا تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہیں، وہی سوئٹزرلینڈ کی بیلنڈا بینچچ اور یوکرین کی ایلینا سویتولینا نے ٹاپ 10 میں جگہ بنا کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔سوئٹزرلینڈ کی بیلِنڈا بینسِک نے جنوری میں ٹاپ 10 میں واپسی کی، یہ پہلی بار تھا جب وہ ستمبر 2023 میں بیٹی بیلا کی پیدائش کے بعد کورٹ سے دور رہنے کے بعد واپس آئیں۔ انہیں یوکرینی کھلاڑی سوئٹولینا نے بھی جوائن کیا، جو آسٹریلین اوپن میں سیمی فائنل تک پہنچنے کے بعد اپنی بیٹی سکائی کی ماں بن کر بھی ٹاپ 10 میں شامل ہوئیں۔بیلِنڈا بینسِک نے کہا“میٹرنٹی لیو کے بعد ایک سال میں دوبارہ ٹاپ 10 میں واپس آنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ سفر کتنا مشکل ہوتا ہے، لیکن میں، میرا خاندان اور میری ٹیم نے اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اپنی پوری توانائی اور محنت صرف کی۔دسویں نمبر کی سوئٹولینا نے کہا“ٹاپ 10 میں واپسی کا خواب حقیقت بننا بہت خوشی کی بات ہے۔ یہ سفر ایک ماں کی حیثیت سے مکمل کرنا میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔ میں اپنی جدوجہد اور ثابت قدمی پر فخر محسوس کرتی ہوں۔یہ کامیابی WTA کے فیملی فوکس پروگرام کا نتیجہ ہے، جو پچھلے سال متعارف کرایا گیا تھا۔ یہ پروگرام کھلاڑیوں کو پیشہ ورانہ کیریئر جاری رکھتے ہوئے والدین بننے میں مدد دیتا ہے، جس میں حمل کے دوران رینکنگ کی حفاظت، پیدائش کے بعد کھیل میں واپسی کے لیے سپورٹ اور معاوضہ شدہ میٹرنٹی لیو شامل ہیں۔حمل کے دوران کھلاڑی کی رینکنگ محفوظ رہتی ہے ساتھ ہی زچگی کے دوران کھلاڑیوں کو مالی معاونت بھی فراہم کیا جاتا ہے۔
