ہومSportsران کی چوٹ کے باعث فلپس آئی پی ایل 2025 سے باہر

ران کی چوٹ کے باعث فلپس آئی پی ایل 2025 سے باہر

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

حیدرآباد، 12 اپریل (یو این آئی) گجرات ٹائٹنس (جی ٹی) کے بلے باز گلین فلپس 6 اپریل کو سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) کے خلاف میچ کے دوران اپنی ران میں شدید چوٹ لگنے کے بعد انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔آئی پی ایل کے بیان کے مطابق فلپس علاج کے لیے نیوزی لینڈ واپس چلے گئے ہیں۔ اس وقت پانچ میچوں میں چار جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہنے والی جی ٹی ٹیم ابھی تک فلپس کے متبادل کا نام نہیں لا پائی ہے۔فلپس سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) اننگز کے پانچویں اوور کے بعد متبادل فیلڈر کے طور پر گیند پھینکنے کی کوشش کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے اور گیند چھوڑنے کے فوراً بعد اپنی ران کو پکڑے ہوئے نظر آئے۔ چند لمحوں بعد، وہ ٹیم کے معاون عملے کی مدد سے میدان سے لنگڑا تے ہوئے باہر نکلے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version