ہومSportsفیڈے کینڈیڈیٹس ٹورنامنٹ 2026 :

فیڈے کینڈیڈیٹس ٹورنامنٹ 2026 :

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

دیویا دیش مکھ نے انا موزیچک کو شکست دیکر مشترکہ برتری حاصل کی

سائپرس، 08 اپریل (ہ س)۔ فیڈے کینڈیڈیٹس ٹورنامنٹ 2026 کے آٹھویں راونڈ میں منگل کو ہندوستان کی دیویا دیش مکھ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹاپ پر چل رہی انا موزیچک کو شکست دیکر مشترکہ برتری حاصل کر لی۔ اپنے پہلے کینڈیڈیٹس ٹورنامنٹ میں کھیل رہی دیویا نے شروع میں دباو جھیلا، لیکن اینڈ گیم میں شاندار واپسی کرتے ہوئے مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ اس جیت کے ساتھ وہ موزیچک، آر ویشالی، جھو جنر اور کٹرینا لاگنو کے ساتھ مشترکہ طور پر ٹاپ پر پہنچ گئی ہیں۔مقابلے کے مڈل گیم اور ابتدائی اینڈ گیم میں موزیچک کا کنٹرول نظر آ رہا تھا اور کھیل ڈرا کی طرف بڑھتا ہوا معلوم ہو رہا تھا۔ تاہم 76 ویں موو کے بعد دیویا نے مسلسل چیک دیتے ہوئے مخالف راجہ کو کھلی پوزیشن میں لا کھڑا کیا۔ 80 ویں موو پر موزیچک کی ایک غلطی بھاری پڑی اور دیویا نے فیصلہ کن حملہ کرتے ہوئے جیت درج کر لی۔ خواتین کے زمرے کے دیگر مقابلوں میں ویشالی نے بی بی سارہ آساو بائیوا کے خلاف ڈرا کھیلا، جبکہ لاگنو نے الیگزینڈرا گوریاچکینا کو شکست دی۔ جھو جنر نے تان ڑونگی پر جیت حاصل کی۔اوپن زمرے میں سرفہرست رہنے والے جاوخیر سنداروف اور آندرے ایسیپینکو کے درمیان مقابلہ ڈرا رہا۔ کھیل کے درمیانی مرحلے میں دونوں کھلاڑیوں نے متوازن کھیل دکھایا اور آخر کار مقابلہ برابری پر ختم ہوا۔ ہندوستان کے آر پرگیاناند کو انیش گری کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گری نے 36.e6 کی اہم موو کے ذریعے دباو بنایا اور پرگیاناند کو آخر کار ہار ماننی پڑی۔ دیگر مقابلوں میں ہیکارو ناکامورا نے فیبیانو کاروانا کو ہرا کر ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی جیت درج کی، جبکہ وی ای اور میتھیاس بلو باوم کے درمیان مقابلہ ڈرا رہا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.