ہومSportsدیوگھر میں سید مشتاق علی ٹی-20 ٹرافی کی نمائش

دیوگھر میں سید مشتاق علی ٹی-20 ٹرافی کی نمائش

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ٹرافی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ترغیب کا ذریعہ: ضلع انتظامیہ

جدید بھارت نیوز سروس
دیوگھر، 30 دسمبر: کے۔کے۔این اسٹیڈیم، دیوگھر میں آج دیوگھر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے بی سی سی آئی کی سید مشتاق علی (ٹی-20) ٹرافی کی آمد پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں ضلع مجسٹریٹ و ڈپٹی کمشنر نمن پریش لکڑا، پولیس سپرنٹنڈنٹ سوربھ، ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر پیوش سنہا اور جھارکھنڈ اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (جے ایس سی اے) کے اعزازی سیکریٹری سوربھ تیواری موجود تھے۔ اس موقع پر ضلع کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے سید مشتاق علی ٹرافی کی شاندار نقاب کشائی کی گئی۔ قابلِ ذکر ہے کہ بی سی سی آئی کے زیرِ اہتمام سید مشتاق علی ٹی-20 ٹرافی کے فائنل مقابلے میں جھارکھنڈ کی ٹیم نے ہریانہ کو 69 رنوں سے شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نمن پریش لکڑا نے کہا کہ یہ پروگرام اپنے آپ میں فخر کی بات ہے۔ انہوں نے جے ایس سی اے اور سوربھ تیواری کا اس خصوصی پہل کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج جھارکھنڈ میں باصلاحیت کھلاڑیوں کا بڑا ذخیرہ موجود ہے اور دیوگھر سے بھی مسلسل ہونہار کھلاڑی سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دیوگھر کے دو کھلاڑی جھارکھنڈ ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ سید مشتاق علی ٹرافی میں دیوگھر کے وجے جھا نے منیجر کے طور پر خدمات انجام دیں، جو ضلع کے لیے باعثِ فخر ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ جھارکھنڈ نے اس ٹرافی کو جیت کر ڈومیسٹک کرکٹ میں ایک نیا سنگِ میل قائم کیا ہے، جس سے ریاست میں کھیلوں کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے یہ بھی جانکاری دی کہ جے ایس سی اے کی جانب سے دیوگھر میں بین الاقوامی معیار کے اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیے ایک مکتوب موصول ہوا ہے۔ ضلع انتظامیہ آئندہ ایک ماہ کے اندر موزوں مقام کا انتخاب کرے گی، جس کے بعد جے ایس سی اے اور بی سی سی آئی کے اشتراک سے تمام معیارات کے مطابق اسٹیڈیم کی تعمیر کی جائے گی۔پولیس سپرنٹنڈنٹ سوربھ نے نوجوان کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹرافی آنے والی نسلوں کے لیے ترغیب کا ذریعہ بنے گی، جس طرح 1983 کے ورلڈ کپ نے پورے ملک کو متاثر کیا تھا۔وہیں بین الاقوامی کھلاڑی اور جے ایس سی اے کے سیکریٹری سوربھ تیواری نے کہا کہ جیسے ہی میدان دستیاب ہوگا، ایک سال کے اندر اس کی ترقی مکمل کر لی جائے گی۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے سخت محنت اور والدین سے بچوں کو بھرپور تعاون دینے کی اپیل کی۔اس پروگرام میں ضلع کھیل افسر سنتوش کمار، جے ایس سی اے کے عہدیداران، اسسٹنٹ پبلک ریلیشن آفیسر روہت کمار ودیارتھی، ضلع کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران، اراکین اور بڑی تعداد میں کھلاڑی موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version