ہومSportsانگلینڈ کی خاتون ٹیم نے ہندوستان کو پانچ رن سے دی شکست

انگلینڈ کی خاتون ٹیم نے ہندوستان کو پانچ رن سے دی شکست

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

اوول، 5 جولائی (یو این آئی) انگلینڈ کی خاتون ٹیم نے صوفیہ ڈنکلے (75) اور ڈینیئل وائٹ (66) کی نصف سنچری اننگز کے بعد گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہندوستان کو پانچ رنز سے شکست دی۔172 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسمرتی مندھانا اور شیفالی ورما کی ہندوستانی جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے 85 رنز کی شراکت داری کی۔ نویں اوور میں سوفی ایکلسٹون نے 25 گیندوں پر شیفالی ورما (47) کو آؤٹ کر کے انگلینڈ کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آنے والی جمیمہ روڈریگس نے اسمرتی مندھانا کے ساتھ اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ 14ویں اوور میں لارین فائلر نے 15 گیندوں میں جمیمہ روڈریگز (25) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد ہندوستان کی بیٹنگ ڈگمگا گئی۔ 16ویں اوور میں فائلر نے مندھانا (56) کو 49 گیندوں میں آؤٹ کر کے ہندوستان کو چوتھا دھچکا دیا۔ ایسے بحران کے وقت بلے بازی کے لیے آنے والی ریچا گھوش نے کپتان ہرمن پریت کور کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا۔ انہوں نے 19ویں اوور میں لارین بیل (سات) کو آؤٹ کر کے میچ کو دلچسپ بنا دیا۔ اب ہندوستان کو نو گیندوں میں 18 رنز بنانے تھے۔ آخری اوور میں ایسی وونگ کی چست گیند بازی کے سامنے ہندوستانی ٹیم محض 166 رنز بنا سکی اور میچ پانچ رنز سے ہار گئی۔ سوفی ایکلسٹون نے میچ کی آخری گیند پر ہرمن پریت کور (23) کا کیچ تھما دیا۔ اس طرح انگلینڈ کی ٹیم نے پانچ میچوں کی سیریز میں واپسی کرتے ہوئے اسے دلچسپ بنا دیا ہے۔انگلینڈ کی جانب سے لارین فائلر نے دو وکٹ حاصل کئے۔ لارین بیل، آئسی وونگ اور سوفی ایکلیسٹون نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل جمعہ کی دیر رات کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی خاتون ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی اوپننگ جوڑی صوفیہ ڈنکلے اور ڈینیئل وائٹ نے اچھی شروعات کی اور پہلے وکٹ کے لیے 137 رنز کی شراکت قائم کی۔ 16ویں اوور میں دیپتی شرما نے صوفیہ ڈنکلے (75) کو اپنی ہی گیند پر کیچ کر کے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ اگلے ہی اوور میں اروندھتی ریڈی نے ایلس کیپسی (2) اور ڈینیئل وائٹ (66) کو آؤٹ کیا اور ہندوستان کی میچ میں واپسی کرائی۔ اس کے بعد ہندوستانی گیند بازوں نے انگلینڈ کے کسی بلے باز کو پچ پر جمنے نہیں دیا۔
انگلینڈ کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں پر 171 رنز ہی بنا سکی۔ ہندوستانی گیند بازوں کی واپسی کی حالت ایسی تھی کہ انگلینڈ نے 28 گیندوں میں محض 34 رنز بنا کر نو وکٹ گنوا دیئے۔ ہندوستان کی جانب سے اروندھتی ریڈی اور دیپتی شرما نے تین تین وکٹ حاصل کئے۔ شری چرانی نے دو وکٹ لئے۔ رادھا یادو نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version