دوحہ، 18 فروری (ہ س)۔ نوواک جوکووچ نے پٹھوں کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد اپنے پہلے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اسپین کے فرنینڈو ورڈاسکو کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے قطر اوپن کے ڈبلز زمرے کے پہلے راونڈ میں الیگزینڈر بوبلک اور کیرن خاچانوف کو اسٹریٹ سیٹوں میں 1-6، 1-6 سے شکست دی۔یہ میچ صرف 48 منٹ تک جاری رہا جس میں 41 سالہ ورڈاسکو اور 37 سالہ جوکووچ کی جوڑی مکمل طور پر حاوی رہی۔ ورڈاسکو اس ٹورنامنٹ کے بعد ریٹائر ہونے والے ہیں اور یہ جیت ان کے کیریئر کے ا?خری مراحل میں ایک خاص کامیابی تھی۔ جوکووچ کو گزشتہ ماہ ا?سٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں جرمنی کے الیگزینڈر زویریو کے خلاف کھیلتے ہوئے بائیں ٹانگ کے پٹھوں میں انجری ہوئی تھی جس کی وجہ سے انہیں میچ سے ریٹائر ہونا پڑا تھا۔ جوکووچ اور ورڈاسکو، جو اب مکمل طور پر فٹ ہیں اور کورٹ میں واپس ا?چکے ہیں، اگلا مقابلہ دوسری سیڈ برطانوی-فن لینڈ کی جوڑی ہینری پیٹن اور ہیری ہیلیوارا سے ہوگا۔
