ہومSportsدھونی نے آئی پی ایل 2026 میں کھیلنے کی تصدیق کی

دھونی نے آئی پی ایل 2026 میں کھیلنے کی تصدیق کی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

چنئی، 3 اگست (یو این آئی) اس سال زخمی رتوراج گائیکواڑ سے پانچ بار کی آئی پی ایل فاتح چنئی سپر کنگس (سی ایس کے) کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد طوفانی کپتان ایم ایس دھونی نے اگلے سال کے ایڈیشن میں اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ رتوراج کپتان کے طور پر واپس آئیں گے اور ٹیم کی قیادت کریں گے۔دھونی نے ایک نجی پروگرام میں شرکت کے بعد کہا کہ وہ چنئی کے ساتھ اپنی دیرینہ وابستگی کو یاد کرتے ہیں، چنئی کے شائقین کا پیار اور تعاون ملا ہے۔ چنئی کے لیے ان کی محبت واضح طور پر نظر آئی، جب انہوں نے کہا کہ اسی شہر نے انہیں 2005 میں پہلا ٹیسٹ اور 2008 میں پہلا آئی پی ایل میچ دیا تھا۔دھونی نے اس سال کے ایڈیشن میں ٹیم کے مسائل اور توازن کو تسلیم کیا، لیکن یہ بھی کہا کہ اگلے سال سی ایس کے کی بلے بازی مزید مضبوط ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ’’ہم اپنے بیٹنگ آرڈر کو لے کر قدرے پریشان ہیں، لیکن مجھے لگتا ہے کہ اب ہمارا بیٹنگ آرڈر کافی حد تک ٹھیک ہو گیا ہے۔ رتو (گائیکواڈ) زخمی تھے، اب وہ واپس آجائیں گے، اس لیے اب ہم کافی حد تک منظم ہیں‘‘۔ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق دھونی نے کہا کہ رتوراج گائیکواڈ کی واپسی سے آئی پی ایل 2026 میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کی بیٹنگ مضبوط ہوگی۔ گائیکواڈ پانچ میچ کھیلنے کے بعد کہنی کی چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل 2025 سے باہر ہو گئے تھے۔ دھونی نے سی ایس کے کی کپتانی سنبھالی، لیکن ٹیم کی قسمت نہیں بدل سکے۔ ٹیم 14 میچوں میں صرف چار جیت کے ساتھ سب سے نیچے رہی اور بلے بازی میں مسلسل جدوجہد کرتی رہی۔دھونی نے کہا کہ ’’ہم اپنے بیٹنگ آرڈر کو لے کر قدرے پریشان ہیں۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ اب ہمارا بیٹنگ آرڈر پوری طرح سے ٹھیک ہو گیا ہے۔ رتو (گائیکواڈ) زخمی تھے، وہ واپس آجائیں گے، اس لیے اب ہم منظم ہیں‘‘۔دھونی نے کہا کہ دسمبر میں منی نیلامی میں اپنی ٹیم کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ ’’میں یہ نہیں کہوں گا کہ ہم (سی ایس کے) نے آئی پی ایل 2025 میں سستی کا مظاہرہ کیا ، لیکن کچھ خامیاں تھیں ، جسے دور کرنا ہوگا۔گائیکواڑ کا آخری مسابقتی میچ 8 اپریل کو ملان پور میں سی ایس کے کا پنجاب کنگز کے خلاف میچ تھا۔ اس کا یارکشائر کے ساتھ کاؤنٹی کا معاہدہ تھا، لیکن انہوں نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے نام واپس لے لیا۔ اس ماہ کے آخر میں شروع ہونے والی دلیپ ٹرافی 2025-26 کے لیے ویسٹ زون کے اسکواڈ میں منتخب کیا گیا ہے۔
دھونی نے اعتراف کیا کہ گزشتہ دو سیزن میں سی ایس کے کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی۔ انہوں نے کہاکہ ’’ہاں، پچھلے کچھ سال ہمارے لیے اچھے نہیں رہے، ہم توقع کے مطابق پرفارم نہیں کر سکے، لیکن اہم بات یہ ہے کہ آپ سبق لیں، ہاں، آپ کا سیزن خراب تھا، لیکن کیا غلط ہوا؟ اور پچھلے سال بھی ہمارے لیے یہی سوال تھا‘‘۔’’ہم نے سوچا، ‘ٹھیک ہے، کچھ کوتاہیاں ہیں ۔ لیکن پہلے ہمیں یہ معلوم کرنا تھا کہ خامیاں کیا ہیں اور پھر حل تلاش کرنا تھا۔ میرے خیال میں اکثر ہم یہ معلوم کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں کہ کیا غلط ہوا ہے۔ کھیلوں میں، آپ جانتے ہیں کہ آپ بہت اچھا وقت گزار سکتے ہیں اور ایسے دور بھی آتے ہیں، جب آپ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پاتے ہیں۔سی ایس کے میں اکثر ہم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ہم پرفارم کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ لیکن ساتھ ہی ساتھ ہم چاہتے ہیں کہ نتائج ہماری حمایت میں آئیں ، لیکن گزشتہ سال ایسا نہیں ہوا، اور امید ہے کہ ہم اپنی پوری کوشش کریں گے‘‘۔دھونی نے 2008 میں ’سی ایس کے‘ کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کیا اور پانچ آئی پی ایل خطاب دلائے۔ انہوں نے کہا کہ فرنچائز اور شہر کے ساتھ ان کے سفر نے ان کی ذاتی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ’’ہمارا رشتہ بہت پرانا ہے اور یہ آئی پی ایل شروع ہونے سے بہت پہلے شروع ہوا تھا۔ 2005 میں میں نے چنئی میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، تو اس وقت شروعات ہوئی تھی اور ہاں، سی ایس کے نے بہت مدد کی ،کیوں کہ اچانک میں یہاں 45-50 دن گزار رہا ہوں۔ اس لیے، مجھے لگتا ہے کہ یہ رشتہ گزشتہ برسوں میں مزید مضبوط ہوا ہے۔ اس نے مجھےایک انسان کے طور پر بہتر بنانے میں مدد کی۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ چنئی کے لیے اچھا ہے، آج کل جب ہم سی ایس کے کہتے ہیں تو یہ صرف ایک برانڈ نہیں ہے ،بلکہ جب ہم آسٹریلیا، جنوبی افریقہ یا کسی بھی کرکٹ کھیلنے والے ملک میں جاتے ہیں تو یہ ایک برانڈ بن جاتا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version