ہومSportsدیپتی، وولفارٹ، ایکلِسٹن اور ہیلی ڈبلیو پی ایل کی میگا نیلامی کی...

دیپتی، وولفارٹ، ایکلِسٹن اور ہیلی ڈبلیو پی ایل کی میگا نیلامی کی مارکی کھلاڑیوں میں شامل

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی، 21 نومبر (یو این آئی) آل راؤنڈر دیپتی شرما اور تیز گیند باز رینوکا سنگھ ٹھاکر دو ہندوستانی کھلاڑی ہیں جو آٹھ کھلاڑیوں کے مارکی سیٹ میں شامل ہوں گی، جن سے ڈبلیو پی ایل 2026 کی میگا نیلامی کا آغاز ہوگا۔ دیگر کھلاڑیوں میں سوفی ڈیوائن، سوفی ایکلِسٹن، لورا وولفارٹ، الیسا ہیلی، میگ لیننگ اور ایمیلیا کر شامل ہیں۔مارکی سیٹ میں شامل کھلاڑیوں میں صرف رینوکا (40 لاکھ) اور وولفارٹ (50 لاکھ) دو ایسی کھلاڑی ہیں جنہوں نے 50 لاکھ کی زیادہ سے زیادہ بیس پرائس سے کم بیس پرائس رکھا ہے۔73 خالی جگہوں کے لیے کل 277 کھلاڑیوں نے خود کو ڈبلیو پی ایل 2026 کی نیلامی کے لیے رجسٹر کیا ہے۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے دستیاب کل 23 خالی جگہوں کے لیے 82 غیر ملکی کھلاڑی دستیاب ہوں گی۔ یہ بڑی نیلامی 27 نومبر کو دہلی میں منعقد ہوگی۔ایکلِسٹن، دیپتی اور ہیلی مارکی کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ یہ تینوں کھلاڑی یو پی واریرز کے لیے کھیل چکی ہیں۔ یو پی ڈبلیو کے پاس چار رائٹ ٹو میچ (آر ٹی ایم) کارڈز بھی ہوں گے، انہوں نے صرف ایک ان کیپڈ ہندوستانی کھلاڑی شویتا سہراوت کو ریٹین کیا ہے۔ہرلین دیول نے 50 لاکھ کے بیس پرائس پر خود کو کیپڈ آل راؤنڈرز کی فہرست میں شامل کرایا ہے۔ وہیں گجرات جائنٹس کی ان کی ٹیم میٹ فیبی لِچ فیلڈ نے بھی 50 لاکھ کے بیس پرائس پر خود کو رجسٹر کیا ہے۔ لیکن جی جی لِچ فیلڈ کے لیے آر ٹی ایم استعمال نہیں کر سکتی کیونکہ وہ پہلے ہی ایشلے گارڈنر اور بیتھ مونی کو بطور غیر ملکی کھلاڑی ریٹین کر چکی ہے۔کیپڈ آل راؤنڈرز میں رادھا یادو، سنیہ رانا، گریس ہیریس، شنیل ہنری اور این شری چرنی نے خود کو رجسٹر کرایا ہے۔ ان میں دیول کو چھوڑ کر باقی سب نے اپنا بیس پرائس 30 لاکھ مقرر کیا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version