ہومSportsڈیوس کپ کوالیفائر راؤنڈ 1: دکش نیشور سریش نے ہندوستان کو نیدرلینڈ...

ڈیوس کپ کوالیفائر راؤنڈ 1: دکش نیشور سریش نے ہندوستان کو نیدرلینڈ کو 3-2 سے شکست دی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

بنگلورو، 9 فروری (ہ س)۔ دکشنیشور سریش کی فیصلہ کن میچ میںزبردست کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے نیدرلینڈ کو 3-2 سے شکست دے کر ڈیوس کپ کوالیفائر راؤنڈ 1 میں شاندار جیت درج کی۔ ایس ایم کرشنا ٹینس اسٹیڈیم، بنگلورو میں اتوار کو کھیلے گئے میچ میں اس شاندار جیت کے ساتھ ہندوستان نےستمبر کے دوسرے کوالیفائر راؤنڈ میں جگہ بنالی، جہاں وہ آٹھ ٹیموں کے ڈیوس کپ کے فائنل میں جگہ کے لیے مقابلہ کرے گا۔فیصلہ کن پانچویں ربر میں سریش نے گائے ڈین اوڈن کو 6-4، 7-6 (4) سے ہرا کر ہندوستان کو یادگار جیت دلائی۔ سریش نے اس ہائی پریشر میچ میں کل 15 ایس لگائے۔ انہوں نے پہلے سیٹ کے ساتویں گیم میں سرو توڑ کر برتری حاصل کی جبکہ دوسرا سیٹ سنسنی خیز رہا۔ دونوں کھلاڑی 6-6 تک سروس برقرار رکھنے میں کامیاب رہے لیکن سریش نے ٹائی بریک میں ہمت دکھائی اور میچ جیت لیا۔دن کے آغاز سے قبل مقابلہ 1-1 سے برابر تھا۔ پہلے میچ میں سریش اور یوکی بھامبری کی ہندوستانی جوڑی نے ڈیوڈ پیل اور سینڈر آرینڈز کو 7-6 (0)،3-6، 7-6 (1) سے ہرا کر ہندوستان کو 2-1 کی برتری دلائی۔ تاہم جسپر ڈی جونگ نے واپسی کرتے ہوئے سمت ناگل کو 5-7، 6-1، 6-4 سے شکست دے کر اسکور 2-2 کردیا۔ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت راجپال نے سمیت ناگل کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا،’’گزشتہ 10 دن ہمارے لیے مشکل رہے۔ ہمارے نمبر ایک کھلاڑی سمیت ناگل انجری سے لڑ رہے تھے۔ یہ سمت ناگل کی کارکردگی کا 50 فیصد بھی نہیں تھا۔ اگر وہ مکمل طور پر فٹ ہوتے تو کہانی کچھ اور ہوتی۔ اس کے باوجود وہ شیر کی طرح لڑے،ٹیم کی قیادت کی، جیسا کہ ہندوستان کے نمبر ایک کھلاڑی کو کرنا چاہیے۔ ‘‘سریش کے بارے میں بات کرتے ہوئے کیپٹن راجپال نے کہا، ’’وہ میرا ٹرمپ کارڈ ہیں، جسے میں ہر بار استعمال کرتا ہوں اور یہ ہر بار کام کرتا ہے۔‘‘اپنی کارکردگی اور ذہنی تیاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے، سریش نے کہا، ’’6 فٹ 6 انچ کی اونچائی کے ساتھ میں ہندوستان کا واحد اتنالمبا کھلاڑی ہوں، اس لیے مجھے اپنی طاقت کا بھرپور استعمال کرنا ہوتا ہے ۔ میں ہر روز اپنی سروس کی مشق کرتا ہوں۔ مستقل مزاجی سب سے اہم ہے۔ اہم موقع پر، میں خود سے کہتا ہوں، یہ میں نے لاکھوں بار کیا، یہ صرف ایک اوربال ہے۔
‘‘

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version