ہومSportsCISCEقومی ہاکی ٹورنامنٹ آج سے رانچی میں 

CISCEقومی ہاکی ٹورنامنٹ آج سے رانچی میں 

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،10؍ستمبر: ASISC رانچی زون کو CISCE قومی ہاکی ٹورنامنٹ 2025 کی میزبانی کرنے پر فخر ہے جو 11 سے 13 ستمبر 2025 تک مرانگ گومکے جے پال سنگھ آسٹرو ٹرف ہاکی اسٹیڈیم، مورہابادی، رانچی، جھارکھنڈ میں منعقد ہوگا۔اس باوقار ٹورنامنٹ میں ملک بھر کے مختلف زونز سے باصلاحیت ہاکی پلیئرز (بوائز اینڈ گرلز، انڈر 14 سے انڈر 19 عمر کے گروپ) کی شرکت ہوگی ۔ اس ایونٹ کا مقصد طلباء میں نظم و ضبط، کھیل اور ٹیم ورک کے حقیقی جذبے کو فروغ دینا ہے۔
حصہ لینے والی ٹیمیں:
اس سال ٹورنامنٹ میں ملک کی مختلف ریاستوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ان میں اوڈیشہ، اتراکھنڈ، تمل ناڈو اور پڈوچیری، اتر پردیش، مہاراشٹر، پنجاب اور شمالی ہندوستان، کرناٹک اور گوا، آندھرا پردیش اور تلنگانہ، گجرات، مغربی بنگال اور بہار اور جھارکھنڈ کی لڑکوں اور لڑکیوں کی ٹیمیں شامل ہیں۔انڈر 14 کیٹیگری میں اوڈیشہ، اتراکھنڈ، تامل ناڈو، اتر پردیش، مہاراشٹر، پنجاب، کرناٹک، آندھرا پردیش وغیرہ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔انڈر 14 گرلز زمرہ میں تمل ناڈو، اتر پردیش، کرناٹک اور گجرات کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔انڈر 17 اور انڈر 19 کیٹیگریز میں ملک بھر سے بہترین کھلاڑی بھی حصہ لیں گے جس سے مقابلے کی سطح مزید دلچسپ ہو جائے گی۔یہ ٹورنامنٹ رانچی زون کی طرف سے منعقد کیا جا رہا ہے، جس کی سربراہی پھول دیو سورینگ، ایس جے، پرنسپل، سینٹ زیویئر اسکول، ڈورنڈا، رانچی، جو اس مقابلے کے زونل کوآرڈینیٹر ہیں۔ اس تقریب کو جے جے ایڈون، ریجنل اسپورٹس کوآرڈینیٹر کی حمایت حاصل ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version