ہومSportsچین کے ژاؤ شن ٹونگ نے ورلڈ نمبر ون جڈ ٹرمپ کو...

چین کے ژاؤ شن ٹونگ نے ورلڈ نمبر ون جڈ ٹرمپ کو ہرا کر ٹور چیمپئن شپ جیت لی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

لندن،6 اپریل (یو این آئی ) چین کے مایہ ناز کھلاڑی اور عالمی چیمپئن ژاؤ شن ٹونگ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد دنیا کے نمبر ون کیوئسٹ جڈ ٹرمپ کو 3-10 سے شکست دے کر پہلی بار ٹور چیمپئن شپ کا خطاب اپنے نام کر لیا۔ اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی 29 سالہ ژاؤ شن ٹونگ ایک ہی سیزن میں تینوں بڑے ٹورنامنٹس (پلیئرز سیریز) جیتنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں مانچسٹر سینٹرل میں کھیلے گئے فائنل کے آخری سیشن میں ژاؤ شن ٹونگ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور مسلسل 4 فریمز جیت کرانگلیند کے کیوئسٹ جڈ ٹرمپ کی واپسی کے تمام راستے بند کر دئیے۔ اس فتح کے عوض ژاؤ شن ٹونگ کو ایک لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ کی انعامی رقم ملی، جس کے بعد وہ رونی او سلیوان اور جڈ ٹرمپ کے بعد ایک ہی سیزن میں 10 لاکھ پاؤنڈ سے زائد کمانے والے تاریخ کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔چین کے ژاؤ شن ٹونگ نے اب تک اپنے کیریئر کے تمام 6 رینکنگ فائنلز جیتے ہیں، جو اس سے قبل صرف سٹیو ڈیوس، مارک ولیمز اور نیل رابرٹسن جیسے عظیم کھلاڑی ہی کر سکے ہیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.