چونگ کنگ، 11 جون (ہ س)۔ چین نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کی کوالیفائنگ مہم کا اختتام منگل کو بحرین کو 0-1 سے ہرا کر 18 سالہ نوجوان فارورڈ وانگ یوڈونگ کے انجری ٹائم میں کیے گئے پینلٹی گول کی بدولت جیت کے ساتھ کیا۔چین اور بحرین دونوں گزشتہ جمعرات کو بالترتیب انڈونیشیا اور سعودی عرب سے ہارنے کے بعد گروپ مرحلے سے باہر ہو گئے تھے اور ایشین کوالیفائر پلے آف کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے تھے۔’میچ آف آنر‘ کہلائے جانے والے اس فائنل میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کو گول کرنے کے بہت کم مواقع ملے۔دوسرے ہاف میں چین نے بہتر کنٹرول کا مظاہرہ کیا۔ وانگ یوڈونگ نے بائیں جانب سے حملوں کا سلسلہ شروع کیا اور کئی بار گول کرنے کے قریب آئے لیکن بحرینی گول کیپر نے ان کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا۔آخر کار 93ویں منٹ میں وانگ کی محنت رنگ لائی۔ چین کو اس وقت پنالٹی ملی جب بحرین کے ایک محافظ نے وانگ زیمنگ کے کراس پر ہینڈ بال کا ارتکاب کیا، جسے وانگ یوڈونگ نیگول میں بددلتے ہوئے اپنا پہلا بین الاقوامی گول درج کیا۔اس جیت کے ساتھ چین نے کوالیفائر مہم میں کل 9 پوائنٹس (3 جیت، 7 ہار) حاصل کیے اور گروپ سی میں بحرین سے تین پوائنٹس آگے پانچویں نمبر پر رہا۔ گروپ سی کی ٹاپ ٹیم جاپان اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہے، جب کہ دوسرے نمبر کا فیصلہ سعودی عرب اور آسٹریلیا کے درمیان براہ راست پلے آف سے ہوگا۔
