ہومSportsوزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے جھارکھنڈ کی انڈر-14 فٹبال ٹیم نے ملاقات...

وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے جھارکھنڈ کی انڈر-14 فٹبال ٹیم نے ملاقات کی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

قومی چیمپئن بننے پر وزیر اعلیٰ نے مبارکباد دی

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ،9؍دسمبر: وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے آج جھارکھنڈ اسمبلی میں جھارکھنڈ کی “انڈر-14 لڑکوں کی فٹبال ٹیم” نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ نے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں، کوچز اور معاونین کو قومی چیمپئن بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ سورین نے کہا کہ جھارکھنڈ میں کھیل کے شعبے میں بے پناہ امکانات موجود ہیں۔ ریاستی حکومت کھلاڑیوں کی ہمہ جہتی ترقی اور انہیں قومی و بین الاقوامی سطح پر پہچان دلانے کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے نوجوانوں کی صلاحیت اور لگن جھارکھنڈ کی شان کو نئی بلندیوں تک لے جا رہی ہے۔وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ اسی طرح جھارکھنڈ کے کھلاڑی مستقبل میں بھی کھیل کی دنیا میں نئے سنگِ میل قائم کرتے رہیں گے۔قابلِ ذکر ہے کہ مدھیہ پردیش کے اومریا میں یکم دسمبر سے 6 دسمبر 2025 تک منعقد ہونے والی 69ویں اسکول گیمز فیڈریشن آف انڈیا (SGFI) قومی اسکولی فٹبال چیمپئن شپ میں جھارکھنڈ کی انڈر- 14 لڑکوں کی فٹبال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی چیمپئن کا خطاب اپنے نام کیا تھا۔ فائنل مقابلے میں جھارکھنڈ نے سنسنی خیز پنالٹی شوٹ آؤٹ میں پنجاب کو 6-5 سے شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔یہ مقابلہ جھارکھنڈ ایجوکیشن پروجیکٹ کونسل (JEPC) کے بینر تلے منعقد ہوا تھا۔ کھلاڑیوں نے وزیر اعلیٰ سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ریاستی حکومت کی کھیل پالیسی اور ترغیبی اسکیمیں انہیں بہترین کارکردگی کے لیے مسلسل حوصلہ فراہم کرتی ہیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version