ہومSportsسی بی ایس ای کلسٹر تھرڈ فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز

سی بی ایس ای کلسٹر تھرڈ فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

اس مقابلے میں 65 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ ،10؍جولائی: سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای )کے زیر اہتمام کلسٹر تیسرے فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح جمعرات کو رادھا گووند سینئرسیکنڈری پبلک اسکول کے ذریعہ رادھا گووند یونیورسٹی کے اسپورٹس گراؤنڈ میں ایک شاندار تقریب کے ساتھ شروع ہوا۔یہ ایونٹ 10 جولائی سے 15 جولائی 2025 تک جاری رہے گا۔اس مقابلے میں 65 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ٹورنامنٹ کا افتتاح شمع روشن کر اور یونیورسٹی کے بانی آنجہانی گووند ساہ اور آنجہانی رادھا دیوی کی تصویر پر پھول چڑھا کر کیا گیا۔22 بٹالین این سی سی ہزاری باغ مارکیس ہیمبرم ، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر راجیش پرساد سنہا ، سپروائزر سی بی ایس ای کلسٹر تھرڈ ہرجاپ سنگھ ، پرنسپل گرو نانک پبلک اسکول رام گڑھ ، رادھا گووند یونیورسٹی کے چانسلر بی این شاہ، انسٹی ٹیوشن سکریٹری پرینکا کماری، رادھا گووند سینئر سیکنڈری پبلک اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر سجیت کمار موہنتی، یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر نرمل کمار منڈل وغیرہ بنیادی طور پر موجود تھے۔افتتاحی میچ انڈر 14 گروپ ٹینڈر ہارٹ اسکول رانچی بمقابلہ تریبھون پبلک اسکول پٹنہ بہار کے درمیان کھیلا گیا۔ ٹینڈر ہارٹ اسکول نے میچ دو گول سے جیت لیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version