ہومSportsکاراباؤ کپ

کاراباؤ کپ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

مانچسٹر سٹی نے آرسنل کو شکست دی؛ دو سال بعد پہلا خطاب جیتا

لندن، 23 مارچ (ہ س)۔ مانچسٹر سٹی نے اتوار کو کاراباؤ کپ کے فائنل میں آرسنل کو 2-0 سے شکست دے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو سال بعد خطاب اپنے نام کر لیا ۔ کیمبلی میدان پر کھیلے گئے اس مقابلے میں نیکو او ریلی نے دوسرے ہاف میں دو گول کرکے ٹیم کو جیت دلائی۔پریمیئر لیگ کے رہنما آرسنل کو اس میچ میں مضبوط دعویدار تصور کیا جا رہا تھا، لیکن وہ سٹی کے سامنے مکمل طور پر پھیکی ثابت ہوئی۔ اس جیت کے ساتھ سٹی نے اس ٹورنامنٹ کا خطاب نویں بار جیتا۔یہ جیت ہیڈ کوچ پیپ گارڈیولا کے لیے خاص رہی ۔ ان کی رہنمائی میں ٹیم نے پانچویں بار خطاب جیتا جس سے وہ مقابلے کی تاریخ کے کامیاب ترین کوچ بن گئے۔ انہوں نے جوز مورینہو، ایلکس فرگوسن اور برائن کلف کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔پہلے ہاف میں مقابلہ برابری کا رہا اور کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی۔ دوسرے ہاف میں سٹی نے رفتار پکڑی اور 60ویں منٹ میں آرسنل کے گول کیپر کیپا ایریزابالاگا کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے او ریلی نے پہلاگول کیا۔چار منٹ بعد، سٹی نے اپنی برتری کو دگنا کر دیا۔ داہنے طرف سے بنے شاندار موو پر میتھیس نونیس کے بہترین پاس کو او ریلی نے ہیڈر کے ذریعہ گول میں تبدیل کر دیا۔آرسنل کے کھلاڑیوں میں مایوسی واضح طور پر نظر آئی ۔ بین وائٹ کو حریف کھلاڑی پر فاؤل کرنے پر پیلا کارڈ ملا۔ آرسنل نے آخر کار واپسی کی، لیکن گیبریل کا شاٹ کراس بارسے ٹکرا گیا۔ میچ کے بعد برنارڈو سلوا نے ٹرافی اٹھائی جبکہ آرسنل کے زیادہ تر حامی گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔ سٹی کے شائقین نے جیت کا بھرپور جشن منایا۔قابل ذکر ہے کہ سٹی گزشتہ سال کوئی خطاب نہیں جیت سکی تھی لیکن اس جیت سے اس نے ظاہر کر دیا کہ وہ اب بھیخطاب کی مضبوط دعویدار ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.