گل نائب کپتان، بمراہ اور جتیش کو بھی موقع ملا؛ جیسوال ریزرو پلیئر
ممبئی، 19 اگست (یو این آئی ) ایشیا کپ 2025 کے لیے ہندوستان کے 15 رکنی اسکواڈ میں شبھمن گل کو موقع دیا گیا ہے، انہیں ٹیم کا نائب کپتان بھی بنایا گیا ہے۔ ایشیا کپ کے لیے ٹیم کا اعلان منگل کو ممبئی میں بی سی سی آئی ہیڈ کوارٹر میں سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا گیا۔ سوریہ کمار یادو کی قیادت والی ٹیم میں سنجو سیمسن اور ابھیشیک شرما کو بھی موقع دیا گیا ہے لیکن گل کو نائب کپتان بنائے جانے کے بعد امید کی جا سکتی ہے کہ وہ اننگز کا آغاز کر یں ہیں۔توقع تھی کہ ہندوستان یشسوی جیسوال یا شریاس ایئر کو موقع دے سکتا ہے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ جیتیش شرما کو دوسرے وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے حالیہ آئی پی ایل میں آر سی بی کے لیے بہترین بلے بازی کی تھی۔ اس کے علاوہ فاسٹ بالنگ کے شعبے میں ہرشیت رانا کو موقع دیا گیا ہے۔اگر ہم مڈل آرڈر اور نچلے آرڈر میں بیٹنگ کی بات کریں تو ٹیم میں سوریہ کمار، تلک ورما، رنکو سنگھ اور جیتیش شرما ہیں۔ اگر ہندوستان گل اور ابھیشیک کے ساتھ اننگز کا آغاز کرتا ہے تو جیتیش کو وکٹ کیپر کے طور پر پہلی پسند ہو سکتے ہیں ۔ ٹیم میں تین آل راؤنڈر ہیں جن میں اکشر پٹیل، ہاردک پانڈیا اور شیوم دوبے کے نام شامل ہیں۔ جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادو، ورون چکرورتی اور ہرشیت رانا با لنگ آپشنز ہیں۔گل کی واپسی کا ذکر کرتے ہوئے کپتان سوریہ کمار یادیو نے کہا، “اس نے (شبھمن گل) گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ٹیم کی قیادت کی، جب ہم سری لنکا گئے تو وہ نائب کپتان تھے، اس کے بعد ہم ٹیسٹ کرکٹ میں مصروف ہو گئے لیکن ان کی واپسی ہمارے لیے اچھی رہی۔ گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد یہ ایک بڑی سیریز ہے اور یہ ہمارے لیے اچھا موقع بھی ہے۔شبھمن گل ہندوستان کے T20 اسکواڈ میں واپس آگئے ہیں۔ 25 سالہ اوپنر کو ایشیا کپ 2025 کے لیے نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے، انگلینڈ کے خلاف ایشیا کپ میں آخری میچ نہ کھیلنے کے بعد یہ ان کی واپسی ہے۔ وہ سوریہ کمار یادو کی قیادت میں 15 رکنی اسکواڈ میں تین اہم اوپنرز کے طور پر ابھیشیک شرما اور سنجو سیمسن کو شامل کیا گیا ہے۔یشسوی جیسوال یا شریاس ایر کو موقع نہیں ملا، لیکن جیتیش شرما دوسرے وکٹ کیپر کے طور پر شامل ہوئے ہیں۔سیمسن اور ابھیشیک کے بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی پیش کرنے کے بعد اس فارمیٹ میں گل کی شمولیت پرخطرات کے بادل منڈلانے لگے تھے لیکن گجرات ٹائٹنز کے کپتان نے آئی پی ایل 2025 میں 155.87 کے اسٹرائیک ریٹ سے 650 رنز بنائے اور اپنی فرنچائز کو پلے آف تک بھی پہنچایا تھا۔ اب وہ سوریہ کمار کے نائب کپتان بھی ہیں، کیونکہ انہوں نے حال ہی میں بطور کپتان اپنے پہلے دورے انگلینڈ میں نمایاں کھیل اور کپتانی پیش کی تھی ۔جسپریت بمراہ، جو گزشتہ سال کے T20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کے پلیئر آف دی سیریز تھے کو محمد شامی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بمراہ کی واپسی سے ٹیم کی تیز گیند بازی یونٹ مضبوط ہوئی جس میں ارشدیپ سنگھ، ہرشیت رانا اور ہاردک پانڈیا بھی شامل ہیں۔ اسپن ڈپارٹمنٹ میں کلدیپ یادو، ورون چکرورتی اور اکشر پٹیل شامل ہیں، جب کہ ابھیشیک پارٹ ٹائم آپشن کے طور پر ہیں۔واشنگٹن سندر، روی بشنوئی، دھرو جورل اور نتیش ریڈی – جو اس سال کے شروع میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کا حصہ تھے – اس اسکواڈ سے باہر ہیں۔آٹھ بار ایشیا کپ جیتنے والا ہندوستان 10 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں متحدہ عرب امارات کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔
ٹیم: سوریہ کمار یادو (کپتان)، شبھمن گل (نائب کپتان)، سنجو سیمسن، ابھیشیک شرما، تلک ورما، رنکو سنگھ، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، کلدیپ یادو، اکشر پٹیل، جیتیش شرما، ہرشیت رانا، ارشدیپ سنگھ، ورون چکررورتی اور جسپرت بمراہ
اسٹینڈ بائی: پرسید کرشنا، واشنگٹن سندر، دھرو جوریل، ریان پراگ اور یشسوی جیسوال
