ہومSportsبارسلونا نے ویلنسیا کو ہرا کر کوپا ڈیل رے کے سیمی فائنل...

بارسلونا نے ویلنسیا کو ہرا کر کوپا ڈیل رے کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

میڈرڈ، 7 فروری (یو این آئی) فیران ٹوریس نے 30 منٹ میں ہٹ ٹرک بنا کر ایف سی بارسلونا نے ویلنسیا کو 0-5سے شکست دے کر کوپا ڈیل رے کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔جمعرات کو بارسلونا اور ولنسیا کے درمیان کھیلے گئے میچ کے تیسرے منٹ میں ٹوریس نے پہلا گول کیا۔ اس کے بعد انہوں نے 17ویں منٹ میں گول کرکے برتری کو دگنا کردیا۔ اس کے بعد 23ویں منٹ میں فرمین لوپیز نے ٹیم کی جانب سے تیسرا گول کیا۔ ٹوریس نے 30ویں منٹ میں ٹیم کا چوتھا گول کیا۔ ٹوریس نے پھر آدھے گھنٹے کے اندر ہٹ ٹرک مکمل کر لی۔ لامین یامل نے بھی 59ویں منٹ میں گول کیا۔سیمی فائنل میچ جمعہ کو میڈرڈ میں کھیلا جارہاہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version