ہومSportsٹی-20 ورلڈ کپ سے بنگلہ دیش کا اخراج تقریباً طے

ٹی-20 ورلڈ کپ سے بنگلہ دیش کا اخراج تقریباً طے

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

اسکاٹ لینڈ کو تیار رہنے کا حکم

دبئی،23؍جنوری(ایجنسی):ٹی-20 ورلڈ کپ کے حوالے سے بنگلہ دیش کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اب اس کا ٹورنامنٹ سے باہر ہونا تقریباً طے مانا جا رہا ہے۔ آئی سی سی (ICC) کچھ دیر میں اس کا باضابطہ اعلان کر سکتا ہے۔ اس نے اسکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ سے بات کی ہے اور اسے ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے تیار رہنے کو کہا ہے۔بھارت میں میچ کھیلنے کے آئی سی سی کے فیصلے کے خلاف بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (BCB) نے ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی (DRC) میں جو اپیل کی تھی، اس پر سماعت کی گنجائش نہیں ہے، کیونکہ یہ معاملہ کمیٹی کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی (PTI) کے مطابق، بی سی بی نے تمام قانونی آپشنز آزمانے کے ارادے سے یہ اپیل دائر کی تھی، لیکن قواعد و ضوابط کی وجہ سے اسے کوئی ریلیف نہیں ملنے والا۔بورڈ کا کہنا ہے کہ اگر یہاں سے بھی معاملہ خارج ہوتا ہے، تو آخری راستہ کورٹ آف آرربیٹریشن فار اسپورٹ (CAS) ہی بچے گا۔ دوسری طرف، آئی سی سی کی جانب سے دی گئی 24 گھنٹے کی مہلت کے اندر بنگلہ دیش کی طرف سے کوئی سرکاری جواب نہیں آیا، جس سے صورتحال مزید واضح ہو گئی ہے۔ اس سے قبل بنگلہ دیشی بورڈ سکیورٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے بھارت آنے سے انکار کر چکا تھا، لیکن اضافی وقت ملنے کے باوجود جواب نہ ملنے پر آئی سی سی کے پاس بنگلہ دیش کو باہر کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا ہے۔
ہم ورلڈ کپ کھیلنا چاہتے ہیں
بنگلہ دیشی حکومت کے مشیر برائے کھیل آصف نظرال نے جمعرات کو ڈھاکہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ کے بعد انہوں نے کہا، “ہم ورلڈ کپ کھیلنا چاہتے ہیں، لیکن بھارت میں ہمارے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کی سکیورٹی کے حوالے سے تشویش اب بھی برقرار ہے۔”
بنگلہ دیش نے بھارت میں کھیلنے سے انکار کیوں کیا؟ دو بڑی وجوہات:

  1. بنگلہ دیش میں ہندوؤں کے مبینہ قتل کے خلاف احتجاجاً بی سی سی آئی (BCCI) نے بنگلہ دیشی فاسٹ باؤلر مستفیض الرحمن کو آئی پی ایل (IPL) سے باہر کروا دیا۔ بی سی بی نے اس کی مخالفت کی۔
  2. مستفیض کو باہر کیے جانے کو بنگلہ دیش کی سیاسی جماعتوں نے مسئلہ بنا دیا۔ پھر یونس حکومت نے اپنے ملک میں آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی لگا دی۔ اس کے بعد کرکٹ بورڈ نے بھارت میں ورلڈ کپ نہ کھیلنے کا مطالبہ کیا جسے آئی سی سی نے مسترد کر دیا۔
    پاکستان نے حمایت کی تھی، بائیکاٹ نہیں
    ایک دن پہلے بنگلہ دیش کو امید تھی کہ پی سی بی (PCB) اس کی حمایت میں ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ کرے گا۔ پاکستانی بورڈ نے آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں سپورٹ تو کی، لیکن ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کی بات نہیں کہی۔ تاہم، کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان ورلڈ کپ کھیلنے کے اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کر سکتا ہے۔مستفیض الرحمن کو آئی پی ایل سے باہر کیے جانے پر تنازع کے بعد، برہم بنگلہ دیشی حکومت نے آئی پی ایل میچوں کی نشریات روک دی اور کھلاڑیوں کی سکیورٹی کا حوالہ دے کر 7 فروری سے شروع ہونے والے ٹی-20 ورلڈ کپ کے مقامات (Venues) تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version