ہومSportsآیوش شیٹی اور تنوی شرما یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں

آیوش شیٹی اور تنوی شرما یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

آیووا (امریکہ)، 28 جون (یواین آئی) آیوش شیٹی اور تنوی شرما نے جمعہ کو اپنے اپنے کوارٹر فائنل میچ جیت کر یو ایس اوپن 2025 بیڈمنٹن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔یہاں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز بیڈمنٹن مقابلے میں رینکنگ میں 34ویں نمبر پر موجود چوتھے سیڈ آیوش شیٹی نے کوارٹر فائنل میں چینی تائپے کے سابق جونیئر عالمی چیمپئن کوؤ کوان-لن کو 22-20، 21-9 سے ہرا کر ڈبلیو ایف سپر 300 ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ 38 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں پہلے گیم میں 19-16 سے پیچھے رہنے کے بعد آیوش شیٹی نے واپسی کرتے ہوئے پہلا گیم ٹائی بریک میں جیتا اور پھر دوسرا گیم 21-9 سے جیت کر میچ اپنے نام کیا۔ہفتہ کو ہونے والے سیمی فائنل میں آیوش شیٹی کا مقابلہ ٹاپ سیڈ اور دنیا کے چھٹے نمبر کے چینی تائپے کے چوؤ ٹین-چن سے ہوگا۔ یہ آیوش شیٹی کا سال کا تیسرا سیمی فائنل ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے مارچ میں اورلینس ماسٹرز میں آخری چار میں جگہ بنائی تھی۔اسی دوران دنیا کی 66ویں نمبر کی کھلاڑی تنوی شرما نے بھی کوارٹر فائنل میں بیڈمنٹن رینکنگ میں 50ویں نمبر پر موجود ملائیشیا کی کاروپاتھیون لیتشانا کو 21-13، 21-16 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ تنوی کا سیمی فائنل میں دنیا کی 40ویں نمبر کی کھلاڑی اور یوکرین کی ساتویں سیڈ پولیا بوہرووا سے مقابلہ ہوگا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version